کولگام میں سڑک حادثہ معروف سیاسی کارکن غلام رسول بیگامی جابحق،تاریگامی کا اظہار رنج
سرینگر//کولگام میں ایک تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل پر سوار سیاسی عہدیدار کو ٹکر مار کر موت کی ابدی نیند سلادیا۔ منگل کی شب قریب سات بجے میرہامہ کولگام کے نزدیک ایک سینٹرو کار نے ایک موٹر سائیکل کو زوردار ٹکر ماردی۔اس واقعہ میں موٹر سائیکل پر سوار60سالہ غلام رسول شیخ ساکن دیگام کولگام بری طرح سے زخمی ہوا اور اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔غلام رسول کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ سی پی آئی ایم کا زونل صدر تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے چھان بین شروع کی گئی ہے۔ دریں اثنا سی پی آئی ایم کے ریاستی سیکرٹری اور ایم ایل اے کولگام محمد یوسف تاریگامی نے کسان لیڈر غلام رسول شیخ کی حادثے میں موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک ساتھی کو کھو دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سماج کا غریب طبقہ، جس کیلئے انہوں نے اپنی زندگی وقف کی تھی ،اسے ہمیشہ یاد رکھے گا ۔انہوں نے کہا کہ سماج کی بے پناہ خدمت کیلئے کولگام میں ان کا نام گھر گھر مشہور تھا ۔
الطاف ندوی کے گھر پر چھاپہ قابل مذمت:گیلانی
سرینگر// حریت (گ)چیئرمین سید علی گیلانی نے معروف اسلامی اسکالر الطاف حسین ندوی کے گھر پر فوج کے چھاپے اور اس کی ذاتی لائبریری کو تہس نہس کرنے اورگھریلو سامان کی توڑ پھوڑ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فوج جموں وکشمیر میں بے لگام ہوگئی ہے اور افسپاکی آڑ میں وہ نہ صرف یہاں قتل عام کررہی ہے بلکہ توڑ پھوڑ، مار دھاڑ، لوٹ مار، زدوکوب اور یہاں تک کہ بزرگوں اور عورتوں کی تذلیل کرنے کی بھی مرتکب ہورہی ہے۔ گیلانی نے کہا کہ الطاف حسین ایک اسلام اور آزادی پسند اسکالر ہے اور فوج کا اس کے گھر میں داخل ہونا اور پھر توڑ پھوڑ کرنا اُن کی پست ذہنیت کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ موصوف ایک قلم کار بھی ہے ا سلئے اس آواز کو خاموش کرنے کیلئے ایساکیا جارہا تاکہ صداقت کی آواز کو خاموش کیا جاسکے۔
ہندوارہ میں آگ، رہائشی مکان اور گاﺅ خانہ خاکستر
اشرف چراغ
کپوارہ//ہندوارہ کے باکی آکر میں ایک دو منزلہ مکان اور گا ﺅ خانہ آ گ کی ایک واردات جل کر خاکستر ہو ا ۔ ہندوارہ کے باکی آکر میں بدھ کی دو پہر کو ایک مکان میں آ گ نمو دار ظاہر ہوئی جس نے فوری طور لیاقت احمد ڈار کے دو منزلہ مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ اس کی زد میں مسرور احمد کا گاﺅ خانہ بھی آ گیا ۔مقامی لوگو ں اور فائر ٹینڈر جائے موقع پر پہنچ گئے اور بچاﺅ کاروائی شروع کی تاہم لیاقت احمدڈار کا دو منزلہ رہائشی مکان پوری طرح راکھ کی ڈھیر میںتبدیل ہو ۔
آسیہ طبی سہولیات سے محروم:دختران ملت
سرینگر// دختران ملت نے تنظیم کی سربراہ آسیہ اندرابی کو طبی سہولیات سے محروم رکھنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں دختران ملت کی جنرل سیکریٹری ناہیدہ نسرین نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت آسیہ اندرابی کوطبی سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آسیہ مختلف عارضوں میں مبتلا ہوگئی ہیں اور اُن کی صحت روز بروز بگڑتی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر آسیہ کو کوئی گزند پہنچی تو ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔
میر کاآنگن واڑی ورکروں کے مسائل حل کرنے پر زور
سرینگر//ڈےمو کرےٹک پارٹی نےشنلسٹ کے صدر اور سابق رےاستی وزےر غلام حسن مےر نے سر کار پر زور دےا ہے کہ آنگن واڑی ورکروں اور ہےلپروں کے جائز مطالبات کو پورا کر نے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ ڈی پی اےن صدر غلام حسن مےر نے آنگن واڑی ورکروں اور ہےلپروں کو در پےش مشکلات کا فوری ازالہ کر نے کی مانگ کر تے ہو ئے کہا کہ ےہ سر کار کی عدم توجہی کا نتےجہ ہے جس کی وجہ سے آنگن واڑی ورکروں کو سڑکوں پر آناپڑ رہا ہے ۔انہوں نے سرکار کو مشورہ دیا کہ آنگن واڑی ورکروں اور ہےلپروں کے ساتھ بات کرےں اور ان کے جائز مطالبات کوسنےں تاکہ وہ آئے روز سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور نہ ہو جائےں۔