حاجن اور شوپیان میں ہڑتال
عازم جان
بانڈی پورہ +شوپیان//حاجن بانڈی پورہ میں دوسرے روز بھی فورسز کے ساتھ خونین تصادم آرائی میں جاںبحق لشکر طیبہ سے وابستہ جنگجو میر نصراللہ اور علی بھائی کی یادمیں ہڑتال رہی ۔ اس دوران دفتروں میں حاضری کم رہی جبکہ ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب رہا ۔ حاجن کے ملحقہ علاقوں میں بھی پرامن بند رہا ۔ حالات پرامن رہے اور سینکڑوں کی تعداد میں لوگ عسکریت پسند کے گھر تعزیت کے لئے پہنچتے رہے ۔ ادھر شاہد ٹاک کے مطابق ضلع شوپیان کے گتی پورہ کیلرعلاقے میںتین جنگجوئوں کی ہلاکت کے خلاف ضلع میںکل تیسرے روزبھی مکمل ہرتال رہی ۔تمام دُوکانیں، کاروباری اورتعلیمی ادارے بند رہے۔تاہم سڑکوں پر ٹریفک کی آمد رفت جُزوی طور دیکھی گئی۔ضلع میں تھری اور فور جی انٹر نیٹ سروس بدستور معطل ہے۔
محمداشرف میر سٹیٹ انفارمیشن کمشنر مقرر
سرینگر //گورنر این این ووہرا نے سابقہ ریونیو کمشنر محمد اشرف میر کو جموں و کشمیر کے سٹیٹ انفارمیشن کمشنر کے طور تعینات کیا ہے ۔ اشرف میر کی تعیناتی عہدے کا چارج سنبھالنے کی تاریخ سے عمل میں لائی جائے گی ۔
خان سوپوری پر سیفٹی ایکٹ عائد ،کٹھوعہ جیل منتقل
سرینگر// پیپلز لیگ نے اپنی تنظیم کے بزرگ و علیل چیئرمین غلام محمد خان سوپوری پر تیسری بار پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کر کے رات کے اندھیرے میں انہیںانتہائی بیماری کی حالت میں تھانہ سوپور سے کٹھوعہ جیل جموں منتقل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انتظامیہ کی بوکھلاہٹ قرار دیا ۔ اسی دوران پیپلز لیگ کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت قائمقام چیئرمین سید محمد شفیع منعقد ہوا جس میں ماسٹر عبدالرشید ,حاجی محمد رمضان ,غلام قادر راہ ,نذیر احمد شاہ , محمد شفیع میر , مشتاق احمد صوفی ,پرویز احمد بٹ ,غلام قادر رینہ , عبدالرشید متو اور محمد یوسف بٹ نے شرکت کی ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ریاستی ہائی کورٹ کی جانب سے رہائی کے احکامات کے باوجود غلام محمد خان سوپوری پر تیسرا پی ایس اے عائد کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کے بڑے بڑے دعوے کرنے والے حکمران ان کی رہائی میں رکاوٹیں کھڑی کرکے ثابت کر رہے ہیں کہ ان کا رموٹ کنٹرول نئی دہلی میں ہے ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ بزرگ رہنماء غلام محمد خان سوپوری کئیعارضوں میں مبتلا ہیں ۔
سامبورہ کے لاپتہ شہری کی لاش برآمد
سرینگر//سانبورہ پانپور میں پولیس نے جمعرات کو ایک شخص کی نعش پُراسرار حالت میں برآمد کی ۔پولیس نے مذکورہ مہلوک شخص کی موت کی وجوہات جاننے کےلئے تحقیقاتی عمل شروع کردیا۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق سانبورہ پانپور میں جمعرات کو اُس وقت سرا سیمگی پھیل گئی،جب یہاں پُراسرار حالت میں انسانی نعش پائی گئی ۔معلوم ہوا ہے کہ سانبورہ پانپور میں لوگوں نے ایک شخص کی نعش دیکھی ،جس کے بعد انہوں نے پولیس ٹیم کو مطلع کیا گیا ۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی ،جس نے انسانی نعش کو اپنی تحویل میں لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ بعد میں اُسکی شناخت منظور احمد ڈار ولد عبدالرحمان کے بطور ہوئی ۔معلوم ہوا ہے کہ وہ3روز سے لاپتہ تھا ۔پولیس نے مہلوک شخص کی موت کی وجوہات جاننے کےلئے تحقیقات شروع کردی ۔
اننت ناگ کے آگ متاثرین کی بازآبادکاری عمل میں لائی جائے: ساگر
سرینگر//نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے ریشی بازار اننت ناگ کے آگ متاثرین کے تئیں حکومت کے رویہ پر افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک حکومت کی طرف متاثرین کی کوئی بھی راحت کاری فراہم نہیں گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ وزیر اعلیٰ کی کانسچونسی ہونے کے باوجود ابھی تک آگ سے متاثرہ کنبوں اور دکانداروں کی امداد نہیں کی گئی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس ہولناک آگ میں ایک درجن سے زائد دکان اور رہائشی مکانات خاکستر ہوگئے تھے اور متاثرین کا سب کچھ آگ کے شعلوں کی نذر ہوگیا۔ علی محمد ساگر نے حکومت پر زور دیا کہ وقت ضائع کئے گئے متاثرین کے حق میں امداد اور بازآبادکاری کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔
گنڈ جنگل میں آگسرسبز درخت جل گئے
کنگن/ غلام نبی رےنہ // گنڈ کنگن مےں آگ کی بھےانک واردات مےں سےنکڑوں سر سبز درخت راکھ کے ڈھےر مےں تبدےل ہوئے جبکہ آگ بجھانے کےلئے محکمہ جنگلات نے مقامی لوگوں کی مدد لی۔گنڈ مےں کمپارٹمنٹ نمبر 65Gمےں گذشتہ دو روز سے جاری بھےانک آگ سے سےنکڑوں سرسبز درخت راکھ کے ڈھےر مےں تبدےل ہوگئے ہےں ۔محکمہ جنگلات کے اےک اہلکار نے کشمےر عظمیٰ کو بتاےا کہ جنگل سے آگ بجھانے کے لئے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے مقامی لوگوں کی مدد بھی حاصل کی تاہم آگ اس قدر بھےانک ہے کہ اس کو قابو کرنے مےں کافی مشکلات پےش آرہے ہےں ۔محکمہ جنگلات کے اہلکار کا کہنا تھا کہ مسلسل موسم خشک رہنے کے نتےجے مےں جنگلات مےں آگ کی واردات مےں اضافہ ہورہا ہے ۔
ڈاکٹر نصیرکے انتقال پر تاریگامی کا اظہار رنج و غم
سرینگر// سی پی آئی (ایم) لیڈر اور ایم ایل ائے کلگام محمد یوسف تاریگامی نے معروف معالج اورجی ایم سی سرینگر کے سابق پرنسپل ڈاکٹر سعید نصیر احمد شاہ کی موت کو ریاست کیلئے ایک بڑے نقصان سے تعبیر کیا ہے۔تاریگامی نے کہا ہے کہ اپنی کوششوں سے مرحوم نے شعبہ صحت کو ایک نئی جہت بخشی ہے اور شعبہ صحت میں وہ اپنی کوششوں کی وجہ سے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ غمزدہ کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انکی موت سے شعبہ صحت میں ایک خلا پیدا ہوگئی ہے۔
احسن اونتو کی گرفتاری کے خلاف مظفر آباد میں دھرنا
مظفرآبا د // جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں اورانسانی حقوق کارکن محمد احسن انتو کی گرفتاری کیخلاف پاکستانی کشمیر میں انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے وائس چیئرمین مشتاق الاسلام کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا گیاجس میںعزیر غزالی، شوکت جاوید میر، شازیہ کیانی ، راجہ عاقب سفیر ایڈووکیٹ سمیت وکلائ، سول وسائٹی ، طلباءنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فی الفور محمد احسن انتو کو رہا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ انتو کا صرف اتنا قصور ہے کہ انہوں نے گزشتہ ایک ماہ سے جاری گیسو تراشی کے خلاف سرینگر میں دھرنا دیا ۔شرکاءنے انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے خاموشی کو لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر دنیا میں کہیں کُتا مر جائے تو انسانیت کے دعویدار چیخ اٹھتے ہیں گزشتہ کئی دہائیوں سے کشمیر میں جو ظلم کی داستانیں رقم ہورہی ہیں، اُس پر خاموشی معنی خیز ہے۔