خوشبودارپودوں کی کاشت سے متعلق بیداری پروگرام
جموں//انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹی گریٹیڈ میڈیسن (آئی آئی آئی ایم) جموں کی جانب سے خوشبودارپودوں کی کاشت، پراسیسنگ اورمارکیٹنگ سے متعلق بیداری وتربیتی پروگرام کاانعقاد کیاگیاجس میں قریب 145کسانوں نے حصہ لیا۔پروگرام کاانعقاد کونسل آف سائنٹفک اینڈانڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) اروما مشن کے تحت ڈائریکٹر سی ایس آئی آر جموں کی نگرانی میں کیاگیا جس کامقصد کسانوں کوجدیدتکنیکوں کے بارے میں جانکاری دیناتھا۔اس موقعہ پر چیف سائنٹسٹ اورہیڈجنیٹک ریسورسزاینڈانگروٹیکنالوجی ڈویژن ،سی ایس آئی آر۔آئی آئی آئی ایم جموں ریسورس پرسنز تھے۔اس دوران کطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرسریش چندرانے کسانوں کو خوشبودارپودوں کی کاشت ،پراسیسنگ اورمارکیٹنگ سے متعلق تفصیلی جانکاری دی۔ڈاکٹرسفلاگپتا،ڈاکٹر فلسطین سلطان اورکے ۔کے شرما کسانوں کوموضوع سے متعلق اہم جانکاری دی۔انہوں نے کہاکہ خوشبودارپودوں کی کاشت کسانوں کی معاشی حالت بہتربنانے میں اہم رول اداکرسکتی ہے۔
رابطہ مدارس کا تربیتی پروگرام آج
سرینگر// رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارلعلوم دیوبند کی جموں کشمیر شاخ کے مطابق مدارس میں داخلہ جات، امتحانات، ترتیب نتائج اور حسابات و مالیات وغیرہ کے سلسلے میں جو تربیتی پروگرام آج یعنی 18 اکتوبر2017 کو ہونا طے پایا ہے۔بیان کے مطابق اس کی اطلاع ضلع کے ذمہ داروں کے ذریعہ کردی گئی ہے اور اگر کسی وجہ سے کسی مدرسے تک اطلاع نہ پہنچی ہوتو اس اخباری اطلاع کو کافی سمجھ کر دارالعلوم رحیمیہ تشریف لائیں اور پروگرام میں شرکت کریں۔
شیرڈگربرگیڈنے مہاراجہ گلاب سنگھ کاجنم دن منایا
جموں//شیرڈگربرگیڈنے مہاراجہ گلاب سنگھ کا225واں جنم دن رام لیلاگراﺅنڈ پنج تیرتھی میں منایاگیا ۔اس سلسلے میں منعقدہ پروگرام میں ایم ایل سی اشوک کھجوریہ مہمان خصوصی تھے جنھوں نے مہاراجہ گلاب سنگھ کی زندگی کے مختلف پہلوﺅں کواُجاگرکیا۔ کھجوریہ نے اس موقعہ پرکہاکہ جموں کے لوگوں کوچاہیئے کہ وہ ایسے عناصر کے ہتھ کنڈوں سے ہوشیاررہیں جوکہ ڈوگرہ تمدن کوتہس نہس کرناچاہتے ہیں اورڈاکٹرشیاما پرشادکی قربانی کورائیگاں نہیں ہونے دیاجاناچاہیئے اوربی جے پی کے اصول ’ایک ودھان ایک نشان اورایک پردھان کوہرقیمت پربنائے رکھاجاناچاہیئے۔ ایم ایل اے راجیش گپتانے بھی آنجہانی مہاراجہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
’فراقت علی کنبہ کاسہاراتھاجوچھن ِگیا‘
پراسرارموت ،قتل کاشبہ،پولیس سے تحقیقات کامطالبہ
طارق ابرار
جموں//جموں کے نواح میں سترسال کے بزرگ کے بڑھاپے کی لاٹھی،بھائی بہنوں کے پیارے اوراہلیہکے جیون ساتھی فراقت علی کی اچانک موت سے کنبہ کاسہاراچھن گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق فراقت علی ولد ولدعبدالرشیدساکن نالہ گورسی موضع دھنوں تحصیل بھلوال8اکتوبربروزاتوارکوگھرسے اپنے سسرال واقع ماواگاﺅں سے اپنی اہلیہ کولانے کےلئے گیاتھالیکن وہ سسرال نہیں پہنچ سکا۔ذرائع کاکہناہے کہ جب سوموارصبح تک فراقت علی اپنے سسرال نہیں پہنچاتوگھروالوں کوفکرلاحق ہوئی کہ آخرفراقت علی ،کہاں ہوسکتاہے۔اس کے گاﺅں کے درجنوں لوگ فراقت کی تلاش میں نکل پڑے اورسوموار9اکتوبررات ساڑھے گیارہ بجے فراقت علی کی نعش دھمونی نالہ سے ملی ۔فراقت علی کی پراسرارموت سے پورے علاقے میں صف ماتم بچھ گئی ،پولیس کومطلع کیاگیا،تمام ترقانونی لوازمات کی تکمیل کے بعدفراقت علی کی آخری رسومات اداکردی گئیں۔فراقت علی اپنے والدعبدالرشید جس کی عمرلگ بھگ ستربرس ہے کےلئے بڑھاپے کاسہاراتھااورکنبہ کےلئے کمائی کاواحدذریعہ بھی لیکن اس کی پراسرارموت سے پورے کنبہ کاسکون لٹ چکاہے ۔فراقت علی کی موت سے اس کے والد، چاربہنوں اورایک بھائی ودیگرافرادخانہ پرقیامت برپاہوئی ہے ۔مرحوم کے چچاعبدالعزیزکاکہناہے کہ فراقت علی کے سرپرتیزدھارکاگہراگھاﺅتھاجس سے ظاہرہوتاہے کہ کسی نے فراقت کوقتل کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ فراقت علی کی کسی سے کوئی دشمنی بھی نہ تھی نہ جانے کیوں مارا؟۔انہوں نے پولیس سے اپیل ہے کہ قاتل کاپتہ لگایاجائے اوراسے کیفرکردارتک پہنچانے کےلئے ٹھوس کارروائی عمل میں لائی جائے۔
تعلیمی سیکٹر میں صنعتوں پر مبنی کورسز شروع کرنے کی ضرورت :پروفیسر مٹو
جموں//وزیر اعلیٰ کے مشیر پروفیسر امیتابھ مٹو نے مختلف سطحوں پر صنعتوں سے جڑئے کورس متعارف کرنے کی وکالت کی ہے تا کہ ریاست کے بے روز گار نوجوانوں کے لئے صنعتی سیکٹر میں روز گار کے زیادہ سے زئادہ مواقعے پیدا ہوسکیں۔پروفیسر مٹو یہاں صنعت کاروں اور طُلاب یونین کے نمائندوں کے ساتھ ایک استفصاری سیشن کے دوران خطاب کر رہے تھے جس میں نوجوانوں کے لئے روز گار کے زیادہ سے زیادہ مواقعے جٹانے سے متعلق پہلوو¿ں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بتایا گیا کہ حکومت نے پروفیسر مٹو کی سربراہی میں نالج انیشیٹو نامی ورکنگ گرو¿پ تشکیل دیا ہے جو ایک ویثرن ڈاکیو منٹ تیار کر رہا ہے۔فائنانشل کمشنر ریذیڈنٹ کمشنر جے اینڈ کے، کے بی اگروال، پرنسپل سیکرٹری اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر اصغر حسن سامون اور کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔پروفیسر مٹو نے اس موقعہ پر کہا کہ حکومت روز گار کے زیادہ سے زیادہ مواقعے پیدا کرنے کے لئے پالیسیا ں مرتب کر رہی ہے اور کئی سکیمیں شروع کی جارہی ہیں۔اس موقعہ پر موجود صنعت کاروں اور طُلاب یونین کے نمائندوں نے تعلیم اور صنعتی سیکٹر کے روابط کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز اور آراءسامنے رکھیں۔