تعزیت پرسی کیلئے مظفرآباد پہنچی بارہمولہ کی خاتون فوت
اوڑی//سرینگر ۔مظفرآباد بس سروس کے ذریعے 2 اکتوبرکواپنے رشتہ دار کی وفات پر فاتحہ کے لیے مظفرآباد جانے والی بارہ مولہ کی خاتون وہاںدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔ آر پار کے حکام نے خصوصی طور پر لائن آف کنٹرول کو ملانے والے چکوٹھی اوڑی امن برج کے گیٹ کھلواکر میت کو وادی کشمیر بھیج دیا ۔تفصیلات کے مطابق وادی کشمیر کے ضلع بارہ مولہ کی رہائشی خاتون سلیمہ بیگم زوجہ غلام حسین دو اکتوبر 2017کوسرینگر مظفرآباد بس سروس کے زریعے اپنے رشتہ دار کی وفات پر تعزیت پرسی کیلئے مظفرآباد گئیںتاہم وہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں جس کے بعد خاتون کے شوہر نے ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی مظفرآباد سے میت وادی کشمیر بھیجنے کی درخواست کی ۔جمعرات کو میت کو وادی کشمیر بھیجنے کیلئے لائن آف کنٹرول کو ملانے والے چکوٹھی اوڑی امن برج کے گیٹ خصوصی طور پر کھولے گئے اور میت کو کشمیر حکام کے حوالے کیا گیا اس موقعہ پر ٹی ایف او چکوٹھی میجر(ر) طاہر کاظمی ،ایس ایچ او چناری جاوید گوہر کے علاوہ وادی کشمیر کے پولیس و سول حکام موجود تھے۔ یاد رہے کہ 2005ء میں شروع ہو نے والی بس سروس کے بعد یہ پہلا موقعہ ہے جب کشمیر سے تعلق رکھنے والی خاتون کا آزاد کشمیر میں انتقال ہو گیا اور پھر اسکی میت کو کشمیر بھیجنے کے لیے امن برج کے گیٹ خصوصی طور پر کھلوائے گئے۔
اوڑی میں مبینہ حملہ آوروں کا پیچھا کرتے ہوئے شہری زخمی،صورہ منتقل
ظفر اقبال
اوڑی//شر پسندوں کی جانب سے ہراساں کئے جانے کی واردات کے دوران اوڑی کے باشندے رات کو پہرہ دینے لگے ہیں اور اس دوران مبینہ حملہ آوروں کا پیچھا کرتے ہوئے ایک شہری گر کر شدید زخمی ہوا جسے صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ منتقل کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اوڑی میں گذشتہ ایک ہفتے سے لوگوں کی نیندیں حرام کی گئی ہیں۔وادی میں زلف تراشی کے بڑھتے واقعات کے بعد سرحدی قصبہ اوڑی کے لوگوں میں زبردست خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔اطلات کے مطابق اوڑی کے بلکوٹ،تیلا واڑی،تھاجل ،موٹھل ،نامبلہ،گھر کوٹ گاوں میں لوگ رات بھرہاتھوں میں لایٹس ،کلہاڑیاں اور ڈنڈے لے کر پورے علاقے میں گشت کرتے نظر آرہے ہیں ۔مقامی لوگوں کے مطابق ان علاقوں میں رات کو نا معلوم افراد کی نقل و حرکت دیکھنے کو ملتی ہے ۔نامبلہ گاوں میں بدھ کی دیر رات کو نامعلوم افراد کا پیچھا کرتے ہو بھگدڑ میں مشتاق احمد ولد عبدالرحمان نجار نامی ایک شہری گر کر شدید زخمی ہو گیا جسے علاج و معالجے کے صورہ میڈکل ایسٹیچوٹ منتقل کیا گیا ۔
جنگجوﺅں کے گھروں کی توڑ پھوڑ افسوسناک:حریت (گ)
سرینگر//حریت (گ) نے شوپیان، ترال اور جنوبی کشمیر کے دیگر علاقوںمیں فوج کے ہاتھوں جنگجوﺅں کے گھروں کی توڑ پھوڑ کرنے اور ان کے رشتہ داروں کی گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج نے ہرکوئی حد پار کرلی ہے ۔موصولہ بیان میں حریت نے فوجی کارروائی کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ فوجی کئی جنگجوﺅں اور دیگر شہریوں کے گھروں میں گھس گئی اور مکینوں کا زدوکوب کرنے کے علاوہ اسباب خانہ کی توڑ پھوڑ کرلی۔ حریت نے فوجی کارروائی کو انسانیت سوز اور سرکاری دہشت گردی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ اس کا کوئی جواز نہیں اور جو لوگ میدان کارزار میں ہیں ،ان کے اہل خانہ کو انتقام گیری کا نشانہ بنانا کسی بھی قانون کی رو سے جائز نہیں ۔ حریت کے مطابق ایک منصوبے کے تحت ریاست میں خانہ جنگی کو ہوا دی جارہی ہے۔ بیان کے مطابق بھارت جموں وکشمیر کے عوام کے جذبہ¿ آزادی کو توڑنے میں ناکام ہوچکا ہے اور اس ناکامی کو چھپانے کیلئے اب نت نئے حربے آزما کر یہاں کے عوام کو زیر کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔حریت نے موئے تراشی سے متعلق بڑھتے ہوئے واقعات کو سنجیدہ اور رنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات بلا شبہ کہی جاسکتی ہے کہ اس طرح کے واقعات سے متعلق انتظامیہ باخبر ہے اور اسی وجہ سے ان لوگوں کو بچانے کے لئے پولیس اور فوجی مستعدی کا مظاہرہ کررہی ہے اور ان کے خلاف کوئی کارروائی کرنے سے کترارہی ہے۔
تحریک حریت اور پیپلز لیگ کاجاں بحق جنگجو کو خراج تحسین
سرینگر//تحریک حریت نے شوکت احمد کمار (فلاحی) ترنز شوپیان کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ موصوف انتہائی صالح، دیندار اور شریف النفس تھا۔ موصولہ بیان کے مطابق شعبہ دعوت و تبلیغ کے بشیر احمد قریشی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھارت کے عزائم، منصوبوں اور سازشوں سے باخبر ہوکر منظم ومتحد ہوکر بھارت کی سازشوں کا مقابلہ کریں اور کسی بھی صورت میں بھارت سرکار کے پروپیگنڈا کا شکار نہ ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ گیسو تراشی کی گھناو¿نی سازش بھی بھارتی حربوں کا ایک حصہ ہے، جو یہاں خوف ودہشت پھیلا کر عوام کو خوف زدہ کرنے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا بھارت یہاں کی آزادی پسند سیاسی قیادت کو بدنام کرنے کی کوشش کررہا ہے، تاکہ یہاں کی سیاسی قیادت کمزور ہو۔اس دوران پیپلز لیگ چیئرمےن اےڈوکےٹ بشےر احمد طوطا نے امام صاحب شوپیان میں جاں بحق ہوئے جنگجو کوخراج تحسےن ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکمران اپنی ضد اور ہٹ دھرمی کی بنیاد پر کشمیر میںانسانی نسل کی صفائی کرنے کا مرتکب ہورہا ہے۔ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ گےسو تراشی کے واقعات کسی بھی غےور قوم کیلئے نہاےت ہی تکلےف دہ ہےں خصوصا جہاںبات صنف نازک کے عزت وناموس کی ہو وہاں ہر غےرت مند آدمی اپنا سب کچھ لٹانے کے لئے تےار ہوجاتا ہے۔