غازی آباد// ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ (ایئر چیف مارشل) بی ایس دھنووا نے کہا ہے کہ فضائیہ ’مختصر نوٹس‘ پرجنگ اور کسی بھی ایمرجنسی حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔ ایئر چیف نے فضائیہ کے بیس پر فضائیہ کی 85ویں سالگرہ کے موقع پر کہا کہ’’ضرورت پڑنے پر ہم ’مختصر نوٹس‘ پر جنگ کیلئے تیار ہیں‘‘۔انہوں نے کہا’’ علاقائی سطح پر سیاسی صورتحال کے تنازعہ کے باعث ائر فورس کومختصر اورتیز تر جنگ کی ضرورت پڑ سکتی ہے جس کے لئے ہمیں تیار اور متحرک رہنا ہوگا ‘‘۔ ایئر چیف نے کہا کہ ملک کے لوگوں کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ کسی بھی ایمرجنسی اور بحران کے حالات سے مقابلہ کیلئے فضائیہ تیار ہے اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔