Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

مخاصمت پر مفاہمت کے غلبے کی ضرورت

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 28, 2018 10:41 pm
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کی جانب سے حریت کانفرنس اور پاکستان کےساتھ بات چیت کےلئے نئی دہلی کی آمادگی کے اظہار کو موجودہ حالات کے پس منظر میں اگر ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جائے تو شاید غلط نہ ہوگا۔ کیونکہ گزشتہ ایک برس سے جہاں کشمیر کے اندر ہلاکتوں کا ایک لامتناہی سلسلہ جاری ہے وہیں حد متارکہ پر آئے روز شہری آبادیوں کو نشانہ بنائے جانے کی وجہ سے جنگ جیسی صورتحال کا سامنا ہے اور دونوں صورتوں میں بے گناہ شہریوں کی جانوں کا اتلاف عمل میں آرہا ہے اور یہ صورتحال حالات میں سدھار کی کسی صورت کو سامنے نہیں آنے دے رہی ہے۔ بھلے ہی حکومت ریاست کے اند شہری ہلاکتوں کو جائز ٹھہرانے کےلئے مختلف اور متنوع قسم کے دلائل پیش کرے لیکن حقیقت یہی ہے کہ ملک بھر میں مثبت اور جمہوری سوچ رکھنے والے عناصر کسی بھی صورت میں اسے تسلیم کرنے کےلئے تیار نہیں ہیں اور تو اور بین الاقوامی سطح پر جس فورم میں بھی جموںوکشمیر کی صورتحال کا ذکر چھڑتا ہے تو بھارت اور پاکستان پر واضح لفظوں میں یہ باور کیا جاتا ہے کہ وہ مثبت طرز فکر اختیار کرکے تعمیری خطوط پر مذاکرات کے ذریعہ صورتحال کی شدت کم کرنے کی کوشش کریں۔اس سے قبل جب مرکز کی طرف سے ماہ رمضان کی آمد کے سلسلہ میں فوجی آپریشن روکنے کا اعلان کیا گیا تھا تو کم و بیش سبھی سیاسی و سماجی حلقوں نے اسکا خیر مقدم کرکے یہ اُمید ظاہر کی کہ سیز فائر کو رمضان کے بعد بھی وسعت دیدی جائے گی اور اب تک کے اندازوں کے مطابق حکومتی و سیکورٹی حلقوں میں بھی یہ سوچ پنپ رہی ہے۔ کیونکہ آنے والے ایام میں امر ناتھ یاترا شروع ہونے جارہی ہے اور ہر کوئی شخص اسکے بحفاظت انجام پانے کا متمنی ہے۔ اب چونکہ وزیر داخلہ کے بیان سے یہ بات واضح ہونے لگی ہے کہ مرکزی حکومت صورتحال کو سنبھالا دینے میںکسی حد تک سنجیدہ نظر آرہی ہے تو لازمی ہے کہ وہ بھی بات چیت کے ماحول کو پروان چڑھانے کےلئے مسئلہ کشمیر کے بنیادی حقائق کا اعتراف کرکے ایسے ماحول کی تشکیل میں معاونت کرے، جس میں علیحدگی پسند خیمے کا سامنے آنا یقینی بن سکے۔ وگرنہ اگر مسئلہ کشمیر کا حل صرف پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے حصول سے منسلک کرکے، کشمیر کے اس حصہ کو اٹوٹ انگ قرار دینے کی منطق برقرار رکھی گئی تو ظاہر بات ہے کہ ایسی صورت میں پاکستان یا پھر مزاحمتی خیمہ کےلئے سامنے آنے کے راہیں مسدود ہوجائینگی۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ نئی دہلی اپنے روایتی مؤقف میں لچک پیدا کرکے مسئلے کے بنیادی پہلوئوں کو زیر بحث لانے کی کوشش کرے تو یقینی طور پر بات آگے بڑھ سکتی ہے۔ پاکستان میں آنے والے ایام میں جنرل الیکشن ہو رہے ہیں اور آئندہ برس بھارت میں بھی انتخابات ہونے والے ہیں، لہٰذا دونوں ممالک کے برسراقتدار حلقوں کےلئے یہ بہترین موقع ہے کہ وہ صورتحال کو سنبھالا دے کر مثبت بنیادوں پر عوام کے سامنے آسکیں۔ چونکہ ماضی میں مرکزی حکومت کی جانب سے متعدد مرتبہ اس طرح اعلانات ہوتے رہے ہیں، لیکن اس س حقیقت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ وہ وقتی اُبال کے سوا کچھ ثابت نہیں ہوسکا بلکہ کئی قائدین کو بعد اذاں اسکا خمیازہ بھی بھگتنا پڑا۔ ماضی کے تجربات کی روشنی میں اگر کوئی یہ سوچنے بیٹھے کہ مزاحمتی خیمہ وزیر داخلہ کے اظہار پر دوڑتے دوڑتے سامنے آئے تو شاید درست نہیں ہوگا۔من حیث المجموع سبھی حلقوں کو اپنے مواقف میں اس قدر نرمی لانی ہوگی جو ایک دوسرے کو مذاکراتی ماحول میں کھڑا رہنے کا موقع اور حوصلہ بخشے۔ اس کےلئے فوری طور پر سیاسی بیان بازیوں کے ذریعے پوائنٹ سکورنگ سے احتراز کرنے کی ضرورت ہے۔وزیراعلیٰ سے لیکر وزیراعظم تک سبھی اُن عوامل سے بخوبی باخبر ہیں جو کشمیر کے اندر اور سرحدوںپرکشیدگی کے باعث بن جاتے ہیں۔اگر اُن عوامل کو ایڈرس کیا جاتا ہے تو کشیدگی خود بخود ختم ہوسکتی ہے تاہم اس کیلئے جرأتمندانہ اقدامات کی ضرورت ہے اور جب تک قومی نوعیت کے فیصلے ووٹ بنک سیاست سے مشروط رہیں ،اُس وقت تک کسی بڑے اور دلیرانہ فیصلہ کی امید رکھنا ہی عبث ہے ۔فی الوقت یہی کہا جاسکتا ہے کہ ملکی سطح پر کشمیر کے حوالے سے جارحانہ مؤاقف سے احتراز کرکے ریاستی عوام کے جذبات کو ایڈرس کرنے کی ضرورت ہے اور خلوص و سنجیدگی سے ہی مفاہمت مخاصمت پر غالب آسکتی ہے اور امن و خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوسکتا ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں میں جعلی سیفائر ریکیٹ کا پردہ فاش: حیدرآباد متاثرہ کو 62 لاکھ روپے واپس: پولیس
تازہ ترین
انڈیگو پرواز کا پرندے سے ٹکراؤ، انجن میں خرابی کے باعث پٹنہ میں ہنگامی لینڈنگ
تازہ ترین
سری نگر میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت لاکھوں روپیے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس
تازہ ترین
ہسپتالوں میں طبی عملے کی کمی سنگین مسئلہ، راتوں رات حل نہیں ہو سکتا : سکینہ ایتو
تازہ ترین

Related

اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025
اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?