ہندوارہ//محکمہ ڈاک نے ہندوارہ میں رورل پوسٹل میلے کا انعقاد کیا جس میں موقع پر ہی لاکھو ں روپئے کی پالسیا ں کی گئیں ۔رورل پوسٹل انشورنس میلے میں سب ڈویژن کپوارہ سے تعلق رکھنے والے گرامک ڈاک سیوک ملازمین کے علاوہ عام لوگو ں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر انسپکٹر پوسٹل سب ڈویژن کپوارہ سریندر شر ما نے کہا کہ محکمہ ڈاک گاہکو ں کے فائدے کے لئے آئے روز نئی سکیمیں متعارف کر اتا ہے اور لوگ بھی زیادہ سے زیادہ ان سکیموں سے مستفید ہونے کے خوہا ں ہیں اور یہی وجہ سے کہ وہ محکمہ ڈاک کی جانب سے متعارف کی گئیں سکیمو ں سے مستفید ہونا چاہتے ہیں ۔سریندر شر ما نے ملازمین پر زور دیا کہ وہ لوگو ں کے ساتھ رابطہ بنا کر ان کو محکمہ ڈاک کی تمام سکیمو ں کے بارے میں جانکاری دیں ۔