Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

محکمہ پی ایم جی ایس وائی کی کارکردگی مایوس کن

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 21, 2019 11:05 pm
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
محکمہ پی ایم جی ایس وائی کی طرف سے گائوں گائوںکو سڑک روابط سے جوڑنے اور ہر سال ہزاروں کلو میٹر طویل سڑکوں کی تعمیر کے دعوے تو کئے جاتے ہیں لیکن محکمہ کے تحت زیر تعمیر سڑکوں میں سے بیشتر قابل آمدورفت ہی نہیں ہیں ۔زیادہ تر سڑکوں کا یہ حال ہے کہ ان پر کام مکمل نہیں ہوسکا، جس کی وجہ سے آئے روز سڑک حادثات رونماہورہے ہیں ۔ محکمہ کی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ گزشتہ دنوں چیف انجینئر پی ایم جی ایس وائی کی طرف سے متعلقہ حکام کو زیر تعمیر اور نامکمل سڑکوں پر گاڑیاں نہ چلانے کی ہدایت جاری کی گئی ۔یہ حکمنامہ کیشوان سڑک حادثے کے تناظر میں جاری کیاگیا جس میں 35افراد کی جانیں چلی گئی تھیں ۔اس حکمنامہ کے حوالے سے اگر صرف پہاڑی ضلع رام بن کا جائزہ لیاجائے تو کل 28میں سے 26پی ایم جی ایس وائی سڑکیں نامکمل ہیں اور صرف 2پروجیکٹ ہی ایسے ہیں جنہیں پایۂ تکمیل تک پہنچایاگیاہے ۔ریاست کے دیگر پہاڑی علاقوں کا حال بھی رام بن کے ہی جیساہے جہاں پی ایم جی ایس وائی کے تحت زیر تعمیر زیادہ تر سڑکیں نامکمل ہیں اور اکا دکا پروجیکٹوں کوہی مکمل کیاجاسکاہے۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ خطہ پیر پنچال اور خطہ چناب میں محکمہ کی طرف سے بڑے پیمانے پر سڑکوں کی تعمیر کاکام ہاتھ میں لیاگیاہے اور زیادہ تر گائوں کو سڑک روابط سے جوڑنے کیلئے اقدامات بھی کئے گئے لیکن بدقسمتی سے یہ پروجیکٹ ادھورے پڑے ہوئے ہیںا ورانہیں مکمل کرنے کیلئے کہیں فنڈز درکار ہیں تو کہیں محکمہ جنگلات کی طرف سے رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں جبکہ کہیں آپسی تنازعات یا تکنیکی وجوہات کی بناپر یہ سڑکیں مکمل نہیں ہوسکی ہیں ۔اگر چند برس قبل مقرر کئے گئے اہداف کو پورا کرلیاجاتاتو آج یقینی طور پر صورتحال مختلف ہوتی اور خاص طور پر خطہ چناب و خطہ پیر پنچال کے لوگوں کو بہتر سڑک روابط میسر ہوتے تاہم بیشتر جگہوں پر سڑک کے نام پر زمین کی کٹائی اور ہمواری کے پہلے مرحلے کاکام تو کرلیاگیا لیکن اس کے بعد کے مراحل التواکاشکار ہوکر رہ گئے اور یہی وجہ ہے کہ نہ ہی لوگوں کی زمینیں کسی کام کی رہیں اور نہ ہی انہیں سڑکوں کی سہولیات میسّر ہوئیں ۔ کئی سڑکوں کا یہ حال ہے کہ زمین ہموار کرکے انہیں ایسے ہی چھوڑ دیاگیا اور مجبوراًلوگ انہی سڑکوں پر گاڑیاں چلارہے ہیں جو حادثات کے اسباب کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہورہی ہیں ۔ ایسی سڑکوں میں بڑے بڑے کھڈے بن جاتے ہیں اور بارشوں میں پھسلن سے زیادہ ہی مشکلات کاسامنارہتاہے ۔حالیہ دنوں ہوئے سڑک حادثات میں سے زیادہ تر پی ایم جی ایس وائی کی سڑکوں پر ہی رونما ہوئے ہیں اور کیشوان سڑک حادثے پر محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے خلاف کیس بھی درج ہواہے لیکن ایک کیس درج کرنے سے محکمہ کے کام کاج میں سدھار کی امید نہیں کی جاسکتی بلکہ اس کیلئے تمام سطحوں پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرناہوگا اور ایک مشن موڑ کے تحت نامکمل پڑے کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچاناہوگا۔امید کی جانی چاہئے کہ گورنر انتظامیہ سڑکوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ مرکوز کرے گی اور خاص طورپر پہاڑی علاقوں میں سڑک روابط کے نظام کو بہتر بنایاجائے گاکہ ایک تو حادثات پر روک تھام لگ سکے اور دوسرے لوگوں کوآمدورفت میں آسانی ہو ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سرینگرمیں متحدہ مجلس علماء کا اہم اجلاس منعقد، فرقہ وارانہ اشتعال انگیزیوں کے تدارک کے لیے پینل قائم
تازہ ترین
وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کا ڈوڈہ سڑک حادثے پر اظہارِرنج
تازہ ترین
ڈوڈہ ضلع میں ایک اور سڑک حادثہ میاں بیوی زخمی، جی ایم سی ڈوڈہ منتقل
تازہ ترین
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بون اینڈ جوائنٹ اسپتال سرینگر میں 120 بستروں پر مشتمل نئے آرتھوپیڈک بلاک کا افتتاح کیا
تازہ ترین

Related

اداریہ

! خستہ حال سڑکیں اورحکومتی دعوے

July 14, 2025
اداریہ

! پانی کی قلت اور ناصاف پانی کا استعمال

July 13, 2025
اداریہ

! ماحولیاتی تباہی کی انتہا

July 11, 2025
اداریہ

زرعی اراضی کا سکڑائوخطرے کی گھنٹی !

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?