سرینگر //ریاستی محکمہ داخلہ نے پولیس میں14افسران کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لانے کے احکامات صادر کئے ہیں۔جن پولیس افسران کے تبادلے عمل میں لائے گئے ہیں ان میں جنوبی کشمیر کے دو حساس اضلاع پلوامہ اور شوپیان بھی شامل ہیں۔محکمہ داخلہ کے احکامات کی رو سے ایس پی پلوامہ رئیس بٹ کو تبدیل کرکے انہیں ایس پی ادہم پور تعینات کردیا گیا ہے۔اسی طرح ایس پی شوپیان طاہر سلیم خان کو تبدیل کرکے آئی جی پی آرمڈ کشمیر کا سپیشل آفیسر تعینات کردیا گیا ہے۔محمد اسلم کمانڈنٹ آئی آر پی سیکنڈ اب پلوامہ کے ایس ایس پی ہونگے جبکہامبارکر شری رام دینکر شوپیان کے ایس ایس پی ہونگے۔دینکر ایس پی ویسٹ سرینگر تعینات تھے۔انکی جگہ ایس پی ویسٹ سرینگر گریندر پال سنگھ ایس ڈی پی او اکھنور انچارچ ایس پی ویسٹ رہیں گے۔ایس پی ہیڈکوارٹرس سرینگر وسیم قادری کو تبدیل کر کے انکی جگہ پرایڈیشنل ایس پی بانڈی پورہ داﺅد ایوب کو تعینات کردیا گیا ہے، جبکہ سٹنزن لوسل کو ایڈیشنل ایس پی بانڈی پورہ بنایا گیا ہے۔ایس پی ایس ایس جی کو تبدیل کرکے انکی جگہ پر عبدالقیوم(ایڈیشنل ایس پی کشتواڑ) کو تعینات کردیا گیا ہے۔محمد سلیمان چودھری ایس پی راجور کو تبدیل کرکے انہیں ایس پی کھٹوعہ بنایا گیا جبکہ یوگل کمار اب راجوری کے ایس پی ہونگے۔شیلندر کمار مشرا ایس پی ادہمپور کو تبدیل کردیا گیا ہے۔اسکے علاوہ ایس پی سی آئی ڈی جموں راہل ملک،ممتاز احمد کمانڈنٹ ساتوں بٹالین آئی آر پی کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔