رام بن//محکمہ لیبر نے ضلع رام بن کی تحصیل کے گائوں مہو اور منگت میں بیداری کیمپوں کااہتمام کیا۔ کیمپ میںسماجی سیکیورٹی منصوبوں کے فائدہ اٹھانے کیلئے مہو اور منگت کے معزز افراد اور کارکنوں نے ایک بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اسسٹنٹ لیبر کمشنر گھنشام بسوترہ نے خطاب کرتے ہوئے فلاح و بہبود کے منصوبوں کو شروع کرنے کے مقصداور مزدوروں کو اپنے دفتر کے ساتھ رجسٹریشن حاصل کر کے فائدہ اٹھانے کیلئے آگے بڑھنے پر زور دیا ۔انہوں نے کارکنوں کو مختلف لیبر قوانین کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ کام کرنے کے دوران حفاظتی تدابیر استعمال کریں۔ اسسٹنٹ لیبر کمشنر نے خارج کارکنوں سے اپیل کی کہ مختلف منصوبوں کے فوائد اٹھانے کیلئے لیبر ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ رجسٹریشن کیلئے فوری طور پر درخواست دیں۔انہوں نے کارکنوں کے مسائل بھی سنے اور کئی مسائل موقعہ پر ہی نپٹا دیئے۔ کیمپ کے دوران محکمہ کے دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔