عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//رمضان کے مقدس مہینے سے پہلے، ڈرگ اینڈ فوڈ کنٹرول آرگنائزیشن کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے ڈپٹی کمشنر سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ کی ہدایت پر شہر بھر میں مہم تیز کر دی تاکہ سڑکوں پر تیار شدہ کھانے پینے کی اشیاء اور صفائی ستھرائی کے کاروبار کرنے والوں کے ساتھ سینیٹری اور حفظان صحت کے معاملات کو چیک کیا جا سکے۔اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی سری نگر یامین النبی کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے پارمپورہ اور فروٹ منڈی کا معائنہ کیا۔ ٹیم نے 10 فوڈ بزنس آپریٹرز کو سینیٹری اور حفظان صحت کے معیارات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا اور ان پر دفعہ 69 کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا۔دریں اثنا، ٹیم نے جہانگیر چوک، امیراکدل، ایچ ایس ایچ ایس، لال چوک اور دیگر علاقوں میںسڑکوں کے کنارے چھاپڑی فروشوںاور کھانے پینے کے کاروبار کرنے والے آپریٹرز کی صفائی اور حفظان صحت کا جائزہ لیا جس دوران 8 فوڈ بزنس آپریٹروں کو کمپاؤنڈ کیا گیا اور سرینگر میں ایڈجوڈیکیٹنگ آفس میں 2چالان جمع کرائے گئے۔دکانداروں کو تیار کھانے میں مصنوعی رنگ استعمال کرنے سے خبردار کیا گیا اور کھانے کو ماحولیاتی خطرات سے بچانے کی ہدایت کی گئی۔