ٹی ای این
سرینگر//جموں و کشمیر حکومت کے محکمہ فائنانس نے انتظامی مفاد میں مختلف اکاؤنٹس افسران اور ڈائریکٹرز کو اضافی چارج تفویض کرنے کا نیا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ سنتوش دیویدی پرنسپل سیکریٹری فائنانس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے ۔ حکم کے مطابق اشوک کمار، ڈائریکٹر فائنانس (جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ) کو ڈائریکٹر فنانس، الیکشن ڈپارٹمنٹ کا تاحکم ثانی اضافی چارج دیا گیا ہے۔ محمد شفیع وانی، چیف اکاؤنٹس آفیسر (جی ایم سی بارہمولہ) کو ٹریجرری آفیسر، ڈسٹرکٹ ٹریڑری بارہمولہ کا چارج سونپا گیا ہے، تاوقتیکہ متعلقہ افسر چھٹی سے واپس آئیں۔اسکے علاوہ سندیپ سنگھ، چیف اکاؤنٹس آفیسر (جموں میونسپل کارپوریشن) کو واٹر مشن (U2.0) کا مالیاتی نگران مقرر کیا گیا ہے۔رچت کمار، اکاؤنٹس آفیسر (ڈائریکٹوریٹ آف ایکالوجی اینڈ انوائرنمنٹ اینڈ ریموٹ سینسنگ) کو سوشل فارسٹری ڈپارٹمنٹ کی مالی نگرانی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔آنند ٹھاکر، سینئر اکاؤنٹس آفیسر (ڈائریکٹوریٹ آف فاریسٹ پروٹیکشن فورس، جے اینڈ کے)کو نیشنل رورل لائیولی ہڈ مشن کی اکاؤنٹنگ ذمہ داریاں بھی سونپی گئی ہیں۔ہیتیش کمار چودھری، اکاؤنٹس آفیسر (جے اینڈ کے میڈیکل سپلائیز کارپوریشن لمیٹڈ) کو ٹریجری افسر، جموں میڈیکل کالج، جے پی ٹی، جموں کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔نرمل تکو، ڈسٹرکٹ جیل امپھالہ جموں کو ڈائریکٹوریٹ آف ہارٹیکلچر، جموں کے اکاؤنٹس آفیسر کا چارج تفویض کیا گیا ہے۔تاوسے احمد ٹھوکر، اکاؤنٹس آفیسر (ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کمشنر، اننت ناگ) کو پہلگام ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اکاؤنٹس آفیسر کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔عبدالرشید لون، انچارج اکاؤنٹس آفیسر (ڈسٹرکٹ فنڈ آفس، بانڈی پورہ) کو پے اینڈ اکاؤنٹس آفیسر، میونسپل کونسل بانڈی پورہ کا چارج دیا گیا ہے۔اسکے علاوہ سنجے رینا، انچارج اکاؤنٹس آفیسر (جے اینڈ کے فاریسٹ ریسرچ انسٹیٹیوٹ) کو بلڈنگ اینڈ ورک کنسٹرکشن بورڈ، جموں کشمیر کے اکاؤنٹس آفیسر کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔یہ تمام تقرریاں’انتظامی مفاد‘ میں کی گئی ہیں اور تاحکمِ ثانی برقرار رہیں گی۔