محکمہ صنعت و حرفت میں20افسر تبدیل،عاصف محمود پی ایس سی ممبر نامزد

Towseef
2 Min Read

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//حکومت نے جموں کشمیر پبلک سروس کمیشن میں آئی ایف ایس افسر عاصف محمود ساگر کو ممبر نامزد کیا جبکہ محکمہ صنعت و حرفت میں8خواتین جونیئر کشمیر انتظامی سروس افسران سمیت 20افسران کی تبدیلیاں و تقرریاں عمل میں لائی گئیں۔عاصف محمود ساگراس عہدے پر62سال کی عمر پہنچنے تک تعینات رہیں گے۔ادھرمحکمہ صنعت و حرفت کے کمشنر سیکریٹری وکرم جیت سنگھ کے مطابق انتظامیہ کے مفادات میں کئے گئے تبادلے اور تقرریوں کے تحت اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہینڈ لوم کھٹوعہ پردیپ شان کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس ڈوڈہ تعینات کرکے انہیں تا حکم ثانی اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہینڈ لوم ڈوڈہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس و ہینڈ لوم رام بن و کشتواڑ کے عہدے بھی تفویض کئے گئے۔ ضلع صنعتی مرکز سرینگر کی فنکشنل منیجر سعادیہ احمد ،جو فی الوقت رخصتی پر تھی کو تبدیل کرکے دستیاب اسامی پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہینڈ لوم سرینگر تعینات کیا گیا۔ اپنی تقرری کی منتظر افسر اںبشریٰ اشرف شاہ کو ضلع صنعتی مرکز گاندربل میں فنکشنل منیجر جبکہ زیشان الیاس کو ڈسڑکٹ انڈسٹریل سینٹر سرینگر اور ظہور الادین کو ڈی آئی سی سامبا میں فنکشنل منیجر کے طور پر تعینات کیا گیا۔ طیبہ کوثر ملک کو ضلع صنعتی مرکز اننت ناگ جبکہ لائیلوما وانی کو ضلع صنعتی مرکز بڈگام میں فنکشنل منیجر کے طور پر تعینات کیا گیا۔ مذکورہ فسراں سے اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ ائریکٹر انڈسٹرئز اینڈ کامرس کسی بھی ضلع صنعتی مرکز میں انکی خدمات کو حاصل کرسکتے ہیں۔سوریہ ونشی منیش بھٹ کو ضلع صنعتی مرکز کھٹوعہ،محمد اعجاز رحمان کو ضلع صنعتی مرکز ریاسی میں فنکشنل منیجر کے طور پر تعینات کیا گیا۔

Share This Article