محکمہ صنعت و تجارت کی مختلف سکیمیں

Mir Ajaz
1 Min Read

 عظمیٰ نیوز سروس

کولگام// ڈسٹرکٹ انڈسٹریز سینٹر (ڈی آئی سی) کولگام نے کل گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول یاری پورہ میں طلباء کے لیے ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ جنرل منیجر نے صنعت کاری اور اس کی اہمیت کے بارے میں بتایا اور شرکاء کو صنعت و تجارت کے محکمے کی مختلف اسکیموں اور مراعات کے بارے میں آگاہ کیا۔پروگرام کے دوران پی ایم ای جی پی، این سی ایس ایس، ایم ایس ایم ای، پی ایم وشواکراما اور زمین کی الاٹمنٹ کے تحت فوائد سے متعلق تفصیلی سیشنز پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ شرکاء کو اپنے اسٹارٹ اپ شروع کرنے کی ترغیب دی جاسکے۔انہوں نے شرکا ء کو منشیات کی موجودہ لعنت کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ ایسی سرگرمیوں سے دور رہیں اور اپنے مقاصد کے حصول پر توجہ دیں۔

Share This Article