منجاکوٹ//تحصیل منجاکوٹ کے ککوڑہ علاقہ میں محکمہ صحت کی طرف سے تعمیرکئے گئے سب سنٹر کی حالت خراب ہوچکی ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ سب سینٹر ککوڑہ کی حالت انتہائی خراب ہوچکی ہے اور کھڑکیاں دروازے پوری طرح تباہ ہو چکے ہیں جبکہ بلڈنگ کی حالت خستہ ہے۔ مقامی لوگوں نے محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ سے مانگ کی کہ اس بلڈنگ کی جلد سے جلد دوبارہ مرمت کروائی جائے۔ یاد رہے کہ یہ بلڈنگ 2007 میں بی آئی ڈی پی سکیم کے تحت تعمیر کی گئی ۔ بلاک میڈیکل آفیسر منجاکوٹ نے اس ضمن میں کہا کہ انہوں نے سب سینٹر کی مرمت کے لیے پراپوزل بھیجا ہوا ہے اور جلد ہی اس کی مرمت کی جائے گی۔