Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

محکمہ صحت کے دعوے اور دوردراز علاقے !

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 28, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
  پیر پنچال اور چناب خطوں میں طبی خدمات کی فراہمی کے دعوئوں کی قلعی اس وقت کھل جاتی ہے جب کسی حادثے کے بعد لوگوں کو محکمہ صحت کی خدمات کی ضرورت پڑتی ہے ۔محکمہ صحت دور دراز علاقوں میں طبی خدمات کی فراہمی کے آئے روز نت نئے دعوے کرتارہتاہے لیکن زمینی حالات بالکل اس کے برعکس ہیں اور مقامی لوگ ہی یہ جانتے ہیں کہ انہیں کس قدر مشکلات کاسامناہے ۔چار روزقبل ریاسی کے مہور علاقے میں ایک ٹیمپو حادثے کاشکار ہوگیا،جس کے نتیجہ میں راجوری کے بدھل علاقے سے تعلق رکھنے والے دو افراد بھی لقمہ اجل بنے ۔جب ان افراد کی نعشوں کو ان کے آبائی علاقے  بدھل منتقل کرنے کی بات آئی تو  لوگوں کے اصرار کے باوجود محکمہ صحت کی طرف سے ایمبولینس فراہم نہیں ہوسکی اور نہ ہی انتظامی سطح پر کوئی متبادل انتظام کیاگیا ۔ مقامی انتظامیہ کے  لئے حد درجہ شرمناک بات یہ رہی کہ مجبوراً ان نعشوںکو مال بردار گاڑی میں بھرکر بدھل پہنچایاگیا ۔اس واقعہ کے بعد لوگوں میں محکمہ صحت سمیت انتظامیہ کے تئیں زبردست غم وغصہ پایاجارہاہے اور انہوںنے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے بھی مداخلت کی اپیل کی ہے ۔ایک ماہ قبل پوسٹ گریجویٹ کالج راجوری کے طالبعلم کیلئے ضلع ہسپتال سے ایمبولینس نہیں ملی جس پر کالج طلباء نے زبردست احتجاج کیا اور دو روز تک راجوری میں حالات کشیدہ رہے ۔ خطہ پیر پنچال اور خطہ چناب میں آئے روز محکمہ صحت کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوتے رہتے ہیں جن میں جہاں ڈاکٹروں پر مبینہ طور پر لاپرواہی کا الزام عائد کیاجاتاہے وہیں ایمبولینس گاڑی فراہم نہ کرنے کی بھی شکایات رہتی ہیں ۔ان دونوں خطوں میں محکمہ کا نظام ہی بگڑاہواہے اور اچانک معائنہ کے دوران اکثریہ پایاگیاہے کہ ڈاکٹر اور نیم طبی عملہ کی بہت بڑی تعداد ڈیوٹی سے غیر حاضر رہتی ہے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ دونوں خطوں کے ضلع ہسپتالوںسے لیکر پرائمری ہیلتھ مراکز تک طبی و نیم طبی عملے کی شدید قلت پائی جارہی ہے اور باہر کے جن ڈاکٹروں کو ان علاقوں میں تعینات کیاجاتاہے ،وہ سیاسی سفارشات کے بل بوتے پر اپنا تبادلہ کرالیتے ہیں جبکہ کئی وجوہات کی بناپر بہت سے مقامی ڈاکٹروں کی بھی یہ خواہش رہتی ہے کہ ان کی ڈیوٹی جموں خاص میں رہے ۔ان خطوں میں ایمبولینس گاڑیوں کی بھی شدید قلت پائی جارہی ہے اور بیشتر طبی مراکز ایسے ہیں جن کیلئے ایمبولینس گاڑی فراہم ہی نہیں کی گئی ۔رہی بات ادویات اور دیگر سہولیات کی تو وہ بھی لوگوں کیلئے وقت پر دستیاب نہیں رکھی جاتی ۔حکام کی طرف سے اعلانات تو بہت کئے جاتے ہیں مگر ان خطوں میں ان کا زمینی سطح پر کہیں اطلاق نہیں ہوتا۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ریاست کے دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے سنجیدہ کوششیں کی جائیں اور جہاںضرورت کے حساب سے ایمبولینس گاڑی فراہم کی جائیں وہیں ادویات و دیگر سہولیات فراہمی کو بھی یقینی بنایاجائے ۔ساتھ ہی طبی و نیم طبی عملے کو ڈیوٹی کا پابند بنایاجائے اور خالی پڑی اسامیوں کو پُر کیاجائے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تعطیلات میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں، موسمی صورتحال پر گہری نظر ، حتمی فیصلہ کل ہوگا: حکام
تازہ ترین
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سری نگر میں عاشورہ جلوس میں شرکت
تازہ ترین
پونچھ میں19سالہ نوجوان کی پراسرار حالات میں نعش برآمد
پیر پنچال
راجوری میں حادثاتی فائرنگ سے فوجی اہلکار جاں بحق
پیر پنچال

Related

اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?