اوپن میرٹ کیلئے صرف 48فیصد اورمخصوص زمروں کیلئے 52فیصد اسامیاں مختص
پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر پبلک سروسز کمیشن نے بدھ کوشعبہ صحت و طبی تعلیم میں 621اسامیوں کی بھرتی کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن میں مخصوص کیٹگری کے اُمیدواروں کیلئے 324اسامیاں جبکہ جنرل کیٹگری (اوپن میرٹ) کیلئے صرف 297اسامیاں رکھی گئی ہیں۔ اس طرح جنرل کیٹگری کیلئے صرف48فیصد جبکہ مخصوص کیٹگری کے امید واروں کیلئے 52فیصد اسامیاں مختص رکھی گی ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں70فیصد آبادی جنرل کیٹیگری میں آتی ہے جبکہ محض 30فیصد کے قریب آبادی مخصوص زمروں سے تعلق رکھنے والوں کی ہے۔2011کی مردم شماری کے مطابق جموں و کشمیر کی کل آبادی کا تقریباً 7.54فیصد شیڈول کاسٹ اور 18.55فیصد سے زیادہ آبادی کا تعلق شیڈولڈ قبائل سے ہے۔ ایس سی زیادہ تر جموں خطے میں مرکوز ہیں۔نوٹیفکیشن میں مخصوص زمرے کی کیٹگری کے اُمید واروں میں ایس سی کیلئے 76اسامیاں، ایس ٹی 1کیلئے 65اسامیاں، ایس ٹی 2کیلئے 51، او بی سی کیلئے36،اے ایل سی/آئی بی کیلئے18، آر بی اے کیلئے 43جبکہ 35اسامیاں اے وی ایس کیلئے مخصوص رکھی گئی ہیں۔ سکمز صورہ کی جانب سے فیکلٹی کی 56اسامیوں میں بھی کچھ ایسی ہی صورتحال دیکھنے کو ملتی ہے۔سرکاری قوائد و ضوابط کے مطابق سکمز میں مخصوص زمرے سے تعلق رکھنے والے اُمیدواروں کیلئے 8فیصد اسامیاں مخصوص رکھنی تھیں۔ لیکن 22فیصد اسامیاں آر بی آئی، ایس سی، ایس ٹی 1، ایس ٹی 2ے اُمیدواروں کیلئے مخصوص کرکے ڈاکٹروں کے حق پر شب خون مارا گیاہے۔ جموں و کشمیر پبلک سروسز کمیشن کی جانب سے 29جولائی 2025بروز بدھ جاری کی گئی نوٹفکیشن نمبر 9پی ایس سی(ڈآرا۔پی) میں سکمز صورہ میں فیکلٹی ممبران کی 102اسامیوں کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق 26شعبہ جات میں ڈاکٹروں کی 102اسامیوں کو پر کرنا ہے جن میں سے شعبہ انستھیسزیا، شعبہ امراض قلب، کلنیکل ہیمٹولوجی اور شعبہ پیڈٹریک ہیموٹولوجی (Peaddtric Heamotology) کی ایک ایک اسامی ہے۔ شعبہ ایمرجنسی میڈیسن میں 4اسامیاں پر کرنی ہیں جن میں اوپن مریٹ کو 2، ایس سی کو ایک اور ایس ٹی کو ایک اسامی دی گئی ہے۔شعبہ امراض بزرگان(Geriatic Medicine) ایک اسامی، شعبہ نیفرولوجی میں 2اسامیاں، جن میں 1اوپن میرٹ اور ایک ایس سی کیلئے رکھی گئی ہے۔ شعبہ نیوکلیر میڈیشن میں اوپن میرٹ کو 2اسامیاں اور ایس سی کیلئے ایک اسامی مخصوصی رکھی گئی ہے۔ شعبہ میڈیسن میں 2اسامیاں پر کرنی ہیں جہاں ایک اسامی اوپن میرٹ اور ایک ایس سی کیلئے مخصوص رکھی گئی ہے۔ شعبہ مائیکرو بائولوجی کی ایک اسامی کو اوپن میرٹ میں رکھا گیا ہے۔ شعبہ نیرو سرجری جیسے اہم شعبے کی واحد اسامی ایس سی کیٹگری کیلئے مخصوص رکھی گئی ہے۔ شعبہ امرض خواتین میں 2اسامیاں پُر کرنی ہیں جن میں ایک اوپن میرٹ اور ایک ایس سی کیلئے مخصوص رکھی گئی ہے۔شعبہ جراحی اطفال (Peadratic surgery) میں 2اسامیاں میں بھی ایک اوپن میرٹ اور ایک ایس سی کیٹگری کیلئے رکھی گئی ہے۔ شعبہ فزیکل میڈیسن اور ریہیبلٹیشن(Physical Medicine and Rehabilitation) میں 3اسامیاں پُر کرنی ہیں جن میں سے 2اوپن میریٹ اور ایک ایس سی کیٹگری کیلئے رکھی گئی ہے۔ شعبہ یورولوجی میں ایک اسامی پُر کرنی ہے جو ایس سی کیٹگری کے نام رکھی گئی ہے۔ شعبہ بلڈ ٹرنفوژن اور ایمنولوجی میں 2اسامیاں پُر کرنی ہے جن میں ایک اوپن میریٹ اور ایک ایس سی کیلئے مخصوص رکھی گئی ہے۔ شعبہ کنیکل بائوکمسٹری میں 5اسامیاں پُر کرنی ہے جن میں 2اوپن میریٹ، ایک ایس سی، ایک ایس ٹی اور ایک اسامی ایس ٹی 2کیٹگری کیلئے مخصوص رکھی گئی ہے۔ شعبہ Cardio-Vescular thoracic surgeryمیں 2اسامیاں پُر کرنی ہے جن میں سے ایک اوپن میریٹ اور ایک ایس سی کے نام دی گئی ہے۔ شعبہ Clinical Immonilogy and Rheumatologyمیں 7اسامیاں پُر کرنی ہے جن میں 3اوپن میریٹ، ایک ایس سی، ایک ایس ٹی، ایک ایس ٹی 2اور ایک آربی آئی اُمیدواروں کیلئے مخصوص رکھی گئی ہے۔ شعبہ امراض چھاتی میں 2اسامیاں ُپر کرنی ہے جن میں سے ایک اوپن میریٹ اور ایک ایس سی کیٹگری کیلئے مخصوص رکھی گئی ہے۔ شعبہ Radio-daiogonosis & immagingمیں 2اسامیاں ُپر کرنی ہے جن میں ایک او پن میریٹ اور ایک ایس سی کیٹگری کیلئے مخصوص رکھی گئی ہے۔ پبلک کمیشن کی نوٹیفکیشن کے مطابق سکمز کے شعبہ لیور ٹرانسپلانٹ(Liver Transplant) میں 4اسامیاں خالی پڑی ہیں جن میں سے 2اوپن میریٹ جبکہ ایک ایس سی اور ایک اسامی ایس ٹی کیٹگری کیلئے مخصوص رکھی گئی ہے۔