احمد آباد//جموںوکشمیرکے باہر اپنے پروموشنل پروگراموں کے ساتھ ، جموں و کشمیر محکمہ سیاحت نے احمد آباد میں 29 جنوری سے 31 جنوری تک منعقدہ سہ روزہ ہندوستان ٹریول مارٹ (آئی ٹی ایم) میں شرکت کی۔پہلگام ڈیولپمنٹ اَتھارٹی کے سی ای او مشتاق احمد سمنانی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹوراِزم پبلسٹی جموں انیل کمار چنڈیل نے ٹریول شو میں جموں و کشمیر ٹوراِزم کی نمائندگی کی اور ٹریول اینڈ ٹور آپریٹرس گجرات ، میڈیا افراد اور مختلف دیگر ریاستی سیاحت بورڈس کے ساتھ بات چیت کی۔اِس آئی ٹی ایم کے دوران لوگوں کو گھریلو سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ایک منفرد انداز میں اکٹھا کرنا تھا جبکہ کووِڈ۔ 19 کے پروٹوکول پر بھی من و عن عمل کیا گیا تھا۔ ڈائریکٹر سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے کہا کہ گجرات جموں و کشمیر کے لئے ایک اہم اور قدیم مارکیٹ ہے جہاں سے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد تعطیلات کے لئے یو ٹی آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹریول مارٹس محکمہ ، سفر اور مہمان نوازی کے شعبے کو اپنی جگہوں ، مختلف مقامات اور سہولیات کو عام کرنے کے بہترین مواقع فراہم کرتا ہے ۔مختلف ریاستی سیاحت بورڈ ، مہمان نوازی کے شعبے کے نمائندے ، آؤٹ باؤنڈ ، گھریلو اور خصوصی ٹور منتظمین ، ہوا بازی کی صنعت ، اور ملک سے سیاحتی صنعتوں سے وابستہ دیگر تمام پیشہ ور افراد اپنی مصنوعات کی نمائش اور اپنے ہم منصبوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے اِس پروگرام میں شریک ہیں۔ڈاکٹر ایتو نے کہا کہ محکمہ کے افسران کو شو کے دوران سیاحوں کے لئے تمام مصنوعات کی نمائش کرنے کا بہترین موقعہ ملا اور اُنہوں نے یقین دِلایا کہ جموںوکشمیر میں سیاحوں کی محفوظ چھٹی کو یقینی بنانے کے لئے کووِڈ۔ 19 کے تمام پروٹوکول پر عمل کیاجارہا ہے۔ٹریول مارٹ کے اختتامی دن جموں و کشمیر ٹوراِزم نے جموں و کشمیر میں سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کرنے کے لئے ایک پریس میٹنگ کا بھی اہتمام کیا۔ملاقات کے دوران انہوں نے انتظامیہ کی طرف سے کووِڈ۔19پر قابو پانے اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لئے مؤثر اِقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔گجرات کے ممتاز ٹور آپریٹرس کے ساتھ جموں و کشمیر کے افسران کی ایک اور تبادلہ خیال کرنے کی میٹنگ بھی منعقد ہوئی۔