سرینگر //کشمیر کے بارے میں پائے جانے والے منفی خدشات کو دور کرنے کےلئے محکمہ سیاحت کی جانب سے بنائی گئی پرموشنل فلم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں پر دھوم مچائی ہے ۔فلم جاری ہونے کے 48گھنٹوں بعد 16 لاکھ لوگوں نے اُس کو پسندہ کیا ہے ۔پانچ منٹ کی اس فلم جس کا نام 'Warmest Place on Earth' ہے کو بالی وڈ اداکاروں اور ڈائریکٹروں جن میں کرن جوہر ، امتیاز علی اور آلیا بٹ نے بھی اپنے دوستوں کے ساتھ شیر کیا ہے ۔فلم کا نغمہ سال 2009کے یو پی ایس سی امتخانات میں امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے شاہ فیصل نے لکھا ہے ۔ریاستی وزیر اعلیٰ نے اس فلم کو سنیچر کے روز محکمہ سیاحت کے پیج پر جاری کیا تھا جس کو 48گھنٹوں میں 1.6ملین لوگوں نے دیکھا ہے ۔جس میں یو ٹوب پر 40ہزار لوگوں نے اس فلم کا مشاہدہ کیا ۔مذکورہ فلم کو ٹویٹر اور انسٹا گرام پر بھی شیر کیا گیا ہے ۔محکمہ سیاحت کی اس مہم کو سوشل میڈیا کے مختلف رابطوں پر اچھی ستائش ملی ہے ۔ڈائریکٹر ٹورزم محمود شاہ نے بتایا کہ اس مختصر فلم کو رلیز کرنے کے بعد کافی لوگوںنے سراہا ہے اور امید ہے کہ وادی میں سیاحول کا رش بڑھے گا ۔ادھر فلم ساز کرن جوہر نے بھی اپنے ٹویٹر پر فلم کو شیر کرتے ہوئے تحریر کیا ہے کہ یہ کشمیر کی خوبصورتی کی عکاسی ہے جبکہ اداکارہ آلیا بٹ نے تحریر کیا ہے کہ فلم اصل مانوں میں کشمیرکی عکاسی کرتی ہے ۔اس دوران ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے محبوبہ مفتی کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں پر پہلے بار قدم رکھنے پر خیر مقدم کیا ہے ۔