عظمیٰ نیوز سروس
جموں//کمشنر سیکرٹری محکمہ سیاحت یشا مدگل نے پیر کو سودیش درشن 1.0 ، پی ایم ڈی پی اور یو ٹی کیپیکس بجٹ کے تحت پروجیکٹوں کی تکمیل کا جائزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں محکمہ سیاحت سے متعلقہ ایگزیکٹو انجینئرز کو ریکارڈ کی آسانی سے منتقلی ، سودیش درشن اسکیم کے تحت چلائے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو ترجیح دینے ، پرساد اسکیم کے تحت منظور شدہ پرمنڈل اتربھینی ڈی پی آر کی حیثیت ، جے کے پی سی سی کو سونپے گئے پروجیکٹ کیلئے فنڈز کی تقسیم، دیگر معاملات کے علاوہ آر اینڈ بی ڈویژنز کے زیرو بیلنس اکاؤنٹس کھولنے اور ان کی نقشہ سازی سے متعلق مسائل کے حل سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوئی ۔کمشنر سیکرٹری نے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ کام کی انجام دہی کی موجودہ رفتار کا جائیزہ لیں اور بہتری کیلئے شعبوں کی نشاندہی کریں ۔ انہوں نے ان سے نظر ثانی شدہ تخمینہ شدہ یو ٹی کیپیکس بجٹ پروجیکٹ کے جمع کرانے کا جائیزہ لینے کو بھی کہا ۔ یشا مدگل نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ سودیش درشن 1.0 ، پی ایم ڈی پی اور کیپیکس بجٹ کے تحت چلائے جانے والے تمام پروجیکٹوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے ایچ او ڈیز اور ایگزیکٹو ایجنسیوں سے کہا کہ وہ اپنے تمام پروجیکٹس کی موجودہ صورتحال کے بارے میں فزیکلی اور مالیاتی کامیابیوں کی مکمل تفصیلات کے ساتھ اسٹیٹس رپورٹ پیش کریں ۔کمشنر سیکرٹری نے انجینئروں کو ہدایت دی کہ وہ یو ٹی کیپیکس بجٹ منصوبوں کیلئے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس کی تیاری کی حالت کا جائیزہ لیں ۔ انہوں نے کام کے سیزن سے پہلے ڈی پی آرز کی تکمیل ، منظوریوں کی کارروائی اور ٹینڈرنگ کی اہمیت پر زور دیا ۔ سیکرٹری پی ڈبلیو ڈی بھوپندر کمار نے میٹنگ کو ان اہم پروجیکٹوں کے مختلف اہم پہلوؤں کے بارے میں بتایا اور سودیش درشن اسکیم ، پرساد اسکیم کے تحت ان کاموں کو تیزی سے مکمل کرنے کیلئے اپنائی جانے والی حکمت عملیوں پر روشنی ڈالی ۔