جموں// گذشتہ روز محکمہ زراعت کے 17 ملازمین سبکدوش ہوئے جن کے اعزازمیں الوداعی تقاریب کااہتمام کیاگیا۔ یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق محکمہ زراعت میں مختلف عہدوں پر34 سال تک خدمات انجام دینے کے بعد سنتوکھ راج گلوترہ بطور جوائنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر جے اینڈکے سٹیٹ لینڈ یوز بورڈ جموں ، ایس ببلو سنگھ ڈپٹی ڈائریکٹر فارمرس ٹریننگ سنٹر جموں 36سالہ خدمات کے بعد اور 32سالہ خدمات کے بعد کلدیپ کمار کلو سیڈسرٹیفکیشن اسسٹنٹ ملازمت سے سبکدوش ہوئے۔مذکورہ ملازمین کی سبکدوش کے سلسلے میں کرشی بھون کے آڈیٹوریم ہال میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی ۔اس دوران مقررین نے سنتوکھ راج، ایس ببلوسنگھ اور کلدیپ کمار کی خدمات پرتفصیلی روشنی ڈالی۔ اس موقعہ پرڈائریکٹرایگریکلچرجموں نے مذکورہ ملازمین کی فرائض کی انجام دہی میں تندہی اورجذبے کوسراہا۔ انہوں نے تینوں ملازمین کے بہترمستقل کی تمناکااظہارکیا۔اس دوران تقریب میں کلدیپ راج شرما ڈی اے او(ایکسٹنشن )، راجوری، اروندگپتاڈی اے او(ایکسٹنشن )سانبہ، ایس امریک سنگھ، اے ای او ،بدھل ، وجے کمار شرما، اے ای او نوشہرہ اورارون کمار نرگوترہ، مشروم ڈیولپمنٹ اسسٹنٹ ادھم پور، رمیش لال ، اے پی او رام بن، دیوراج بھگت، جے اے ای او، آرایس پورہ، بنسی لال کھجوریہ جے اے ای او اکھنور، راجندر سنگھ جے اے ای او جموں، دیس راج جے اے ای او ادھم پور ، محمدشفیع شاہ ، ایس لکھویندر سنگھ ڈرائیور،ایس ایم فارم، چنور، رتن چند، فیلڈاسسٹنٹ ادھم پور اور پریتم لال آرڈرلی جوگذشتہ روزریٹائرہوئے کے تئیں نیک خواہشات کااظہارکیاگیا۔تقریب کے اختتام پرسبکدوش ہونے والے افرادنے منتظمین کاشکریہ اداکیا۔