ڈوڈہ//محکمہ دیہی خود روزگار تربیتی ادارہ ڈوڈہ کی جانب سے بے روزگار نوجوانوں کو ای ڈی پی پروگرام کے تحت مختلف فلاحی اسکیموں سے متعلق جانکاری دی گئی۔سٹیٹ بنک آف انڈیا کے اشراک سے منعقد ایک ہفتہ کے کورس میں ایسے بیس بیروزگار لڑکیوں ،خواتین ولڑکوں نے شرکت کی جنہوں نے اپنا روزگار کمانے کے سلسلہ میں PMEGPاسکیم کے تحت ضلع صنعتی سینٹر و کھادی ولیج محکمہ نے رقومات منظور کی ہیں ۔اس کورس کے آخری روز ایس بی آئی RSETIڈوڈہ کے دفتر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس ڈائریکٹر وی کے کول، ضلع کھادی و ولیج آفیسر ڈاکٹر ایس کوتوال ،فہیم راجا ، شبنم آراء ویاسر علی کے علاوہ محکمہ کے ملازمین و تربیت حاصل کررہے نوجوانوں نے شرکت کی۔اس موقع پر بولتے ہوئے ڈائریکٹر وی کے کول نے کہا کہ اس ادارہ کا مقصد نوجوانوں کو اپنا روزگار کمانے کے لئے مضبوط بنانے وان کے اندر خود اعتمادی قائم کرنا ہے۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ زندگی کے ہر شعبہ میں چیلینجوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں اور کامیابی کی منزل حاصل کریں۔انہوں نے اپنے کام میں شفافیت ،ایما نداری ودیانتداری کے ساتھ خود اعتمادی و پختگی پیدا کرنے پر زور دیا ۔وہیں ضلع کھادی ولیج آفیسر نے مختلف اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔تربیت یافتہ نوجوانوں نے ایس بی آئی دیہی خود روزگارادارہ وڈی آئی سی و کھادی ولیج آفیسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا انہوں نے صیح وقت پر ان کی اچھی رہنمائی کی اور کئی نئی چیزوں کے بارے میں جانکاری دے کر مالی امداد کی۔ آخر پر ان نوجوانوں میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔