جموں//بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر متھوار ڈاکٹرشاہداقبال مغل نے رانجن، جنڈیال اپر،جنڈیال لوئرپنچایتوں میں دکانوں پر اچانک چھاپوں کے دوران 20کلوگرام ممنوع مومی لفافے ضبط کئے۔ یادرہے کہ دیہی ترقی کے وزیرعبدالحق خان کی ہدایات پر سوچھ ہفتہ کے تحت بلاک میں صفائی مہم شروع کی گئی ہے۔ چیکنگ مہم کے دوران بی ڈی اومتھوارڈاکٹرشاہداقبال مغل نے دکانداروں اورتجارت پیشہ سے وابستہ لوگوں سے کہاگیاہے کہ وہ پالی تھین لفافے کے استعمال سے اجتناب کریں بصورت دیگرانہیں بھاری جرمانے کئے جائیں گے۔بی ڈی اوکے ہمراہ نائب تحصیلداراگوراورمحکمہ کے دیگراہلکاروں کی ٹیم کے علاوہ معززشہری بھی تھے۔مقامی لوگوں نے بی ڈی اومتھوار کے کام کاج کی سراہناکی ہے۔