سرینگر//محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج کے سیکریٹری شیتل نندانے گورنر این این ووہرا کی ہدایات پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے محکمہ کے افسران کی ایک میٹنگ منعقد کی۔اس موقعہ پر انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ گورنر کی ہدایات پر من و عن عمل کرتے ہوئے تمام زیر التوا پڑے کام مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں۔شیتل نندا نے کہاکہ ایس آر او520کے تحت عارضی ملازمین کی ملازمت کو باقاعدہ بنانے کے عمل میں سرعت لاکر تمام زیرالتوا معاملات فوری طور پر نمٹائے جائیں۔اسی طرح سے انہوں نے ایس آر او43کے زیر التوا معاملات کو بھی حل کرنے کی ہدایت دی۔ان کاکہناتھاکہ اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ اس ماہ کے اواخر تک تمام معاملات حلہوں۔سیکریٹری دیہی ترقی نے کہاکہ افسران و ملازمین کی سالانہ کارکردگی رپورٹ(اے پی آر) اورسالانہ جائیداد کی تفصیل (اے پی ایس)بغیر کسی تاخیر کے جمع کروائی جائے۔میٹنگ میں اس بات کافیصلہ لیاگیاکہ تمام ملازمین بائیو میٹرکنظام کے تحت روزانہ کی حاضری کو یقینی بنائیں گے اور کوئی بھی ملازم چھٹی کی منظوری کے بغیر ڈیوٹی سے غیر حاضر نہیں رہے گانہیں تواس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔میٹنگ میں ڈائریکٹر دیہی ترقی و پنچایتی راجکشمیر نذیر احمد شیخ،ڈائریکٹر جموں چوہدری ممتاز،ڈائریکٹر فائنانس شادی لعل پنڈتا،ڈائریکٹر پلاننگ سید شبیر شفیع اور دیگر افسران بھی موجو دتھے۔