سرینگر /مرکزی محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل سیکریٹری ،گیانیش کمار نے سینئر انٹیلی جنس آفیسر کے ہمراہ جمعہ کو یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی ۔
کمار نے گورنر کو اُن تفصیلی میٹنگوں کے بارے میں جانکاری دی جو انہوں نے ریاست میں امر ناتھ جی یاترا کو احسن طریقے پر منعقد کرنے کیلئے ریاستی پولیس ، انٹیلی جنس ایجنسیوں و دیگر ریاستی حکومت کے افسران کے ساتھ منعقد کی تھیں ۔
انہوں نے یاترا انتظامات کے ایک حصے کے طور پر پہلگام اور بال تل سڑکوں سے جانے والے یاتریوں کیلئے حفاظتی انتظامات کے سلسلے میں کی گئی ہوائی سروے کے بارے میں بھی جانکاری دی ۔