جموں//محکمہ خزانہ میں ڈائریکٹر فنانس، اکاﺅنٹ و اسٹنٹ اکاﺅنٹ افسران کی ترقیوں اور تبدیلیوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ 24اکاﺅنٹس افسران کو چیف اکاﺅنٹس افسران اور 22 اسسٹنٹ اکاﺅنٹس افسروں کو بطور اکاﺅنٹس آفیسرکے طور پر ترقیاب کیا گیا گیا جب کہ 21اکاﺅنٹس افسران اور22اسسٹنٹ اکاﺅنٹس افسران اور 30چیف اکاﺅنٹس افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ جمعہ کے روز جاری حکمنامہ کے مطابق 30چیف اکاﺅنٹس افسران کو اپنی جگہ سے تبدیل کیا گیا ہے جس کے مطابق محمد یوسف پنڈت کو ایگریکلچر پروڈکشن محکمہ ، سریش کمار سین کو ٹرائبل افیئرز،شادی لال پنڈتہ کو رورل ڈیولپمنٹ، افتخار حسین کو زرعی یونیورسٹی جموں، سریش کمار کول کو ERA،محمد یعقوب ایتو کو محکمہ جنگلات، طاہر حسین کو محکمہ داخلہ، ریاض احمد شاہ کو جنرل ایڈمنسٹریشن، نیرج گپتا کو انیمل ہسبنڈری، پریتم سنگھ کو ہارٹیکلچر، مشتاق احمد میر کو پی ایچ ای، ایریگیشن میں ڈائریکٹر فنانس تعینات کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ رنبیر سنگھ بالی کو جوائنٹ ڈائریکٹر کوڈ، رمن کمار کو جوائنٹ ڈائریکٹر بجٹ،عمر خان فنانشل کنٹرولر جے کے پی سی سی، راشم دیپکا کو چیف اکاﺅنٹس آفیسر امور صارفین، مہیش کمار گپتا کو ٹریجری آفیسر گاندھی نگر، کاجل جسروٹیہ کو ڈائریکٹر اکاﺅنٹس کے پاس رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ امت کمار کو فنانس ایڈوائزر IMPA، رمیش سنگھ کو فائنانس آفیسر ’شری ماتا ویشنو دیوی یونی ورسٹی‘،ظہور احمد کو پی ڈی ڈی سرینگر، اجے کمار گپتا کو ویجی لنس کمیشن ، درشن کمار کو ایس آر ٹی سی ، مشتاق احمد کو ٹریژری آفیسر خانیار، جوگیندر کمار کو میڈیکل کالج جموں، نرسنگھ داس کو ڈی آر ڈی اے راجوری، آر زوخان کو پبلک انٹر پرائزز، نشاد اختر کو سنٹرل فنانشل آرگنائزیشن پی ڈی ڈی سرینگر، تہلیلہ عصمت کو ڈسٹرکٹ فنڈ آفس بڈگام، لوکیش گپتا کو ڈسٹرکٹ ٹریژری آفیسر ادہم پور جب کہ محمد ایوب لون کو ڈسٹرکٹ فنڈ آفس پلوامہ میں چیف اکاﺅنٹس آفیسر تعینات کیا گیا ہے ۔