سرینگر//ریاستی حکومت نے محکمہ جنگلات کے 58 سینئرافسروں کے تبادلے وتقرریاں عمل میں لائی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری جنگلات، حیاتیات اورماحولیات رام سیوک کی طرف سے جاری کردہ تبادلوں وتقرریوں کے آرڈرکے تحت کنزرویٹرآف فاریسٹ (سنٹرل سرکل ) سمول چنگیا کوتبدیل کرکے کنزرویٹرس آف فاریسٹس ریسرچ ایس ایف آرآئی جموں کوقمردین ،ڈی ایف سی جو10اکتوبر کو ریٹائرڈ ہوچکے ہیں کوتعینات کیا گیا ہے۔ چانکیا اپنانیاعہدہ 31 اکتوبر کوسنبھالیں گے۔ اسی طرح ہرموہندرسنگھ جوسی سی ایف ورکنگ پلان اینڈریسرچ کوتبدیل کرکے سمیول چنگیاکی جگہ کنزرویٹرفاریسٹ I(سنٹرل سرکل )تعینات کیاگیاہے،سرویش رائے ایڈیشنل پی سی سی ایف ،سی اے ایم پی اے اورایس اینڈڈی کوسی سی ایف ورکنگ پلان ریسرچ کا اضافی چارج سونپا گیا ہے ۔شویتاجنڈیال انچارج جوائنٹ ڈائریکٹر سوائل کنزرویشن فاریسٹ کوتبدیل کرکے نریش مجوترہ کی جگہ ڈی ایف اوادہم پورفاریسٹ ڈویژن، پون کمارکڈیار،جوائنٹ ڈائریکٹر سوائل کنزرویشن (سنٹر) کوتبدیل کرکے شویتاجنڈیال کی جگہ جوائنٹ ڈائریکٹرسوائل کنزویشن تعینات کیاگیاہے۔پون کمارکڈھاجوائنٹ ڈائریکٹر سوائل کنزرویشن (سنٹرل ) کااضافی چارج بھی نئے حکمنامے تک اپنے پاس رکھیں گے۔نریش مجوترہ کوتبدیل کرکے زاہداسلم مغل کی جگہ پرنسپل فاریسٹ گارڈ ٹریننگ اسکول ڈومی اکھنور، زاہداسلم مغل پرنسپل فاریسٹ گارڈٹریننگ ڈومی اکھنورکوتبدیل کرکے مشتاق ایچ چوہدری کی ڈ ی ایف اوفاریسٹ راجوری فاریسٹ ڈویژن،مشتاق ایچ چوہدری ،ڈی ایف اوراجوری فاریسٹ ڈویژن کوتبدیل کرکے خالی اسامی پراسسٹنٹ وائلڈلائف وارڈن راجوری ، کلدیپ کمارڈی ایف اوہیڈکوارٹرس ایکالوجی ،اینوائرنمنٹ اینڈریموٹ سنسنگ کوتبدیل کرکے سلیم الحق اے سی ایف (وائلڈلائف ) کی جگہ اینوائرنمنٹ سوائل کنزرویشن جموں ای ای اینڈآرایس ، جیوتسنا جنرل منیجر ایکسٹریکشن (ویسٹ سرکل ) ایس ایف سی کوتبدیل کرکے ڈی ایف اورام نگرفاریسٹ ڈویژن تعینات کیاگیاہے۔رفیع احمدبٹ ،انچارج جوائنٹ ڈائریکٹر ایف پی ایف ،جموں کوایس ایف سی میں ڈپیوٹ کیاگیاہے اورایم ڈی ایس ایف سی کوایڈجسٹمنٹ کیلئے رپورٹ کریں گے۔ بی موہن داس ،سی ایف ایسٹ سرکل جموں کوآئندہ کسی حکمنامے تک جوائنٹ ڈائریکٹر ایف پی ایف جموں ،چندرشیکھرڈی ایف اورام نگرفاریسٹ ڈویژن کوتبدیل کرکے وجے کمارکی جگہ ڈی ایف اونوشہرہ فاریسٹ ڈویژن ، وجے کمارورما ڈی ایف اونوشہرہ فاریسٹ ڈویژن کوتبدیل کرکے خالی اسامی پر ڈی ایف اوورکنگ پلان ڈویژن۔IIمہور،مہیش کمار ڈی ایف اوسوشل فاریسٹری ڈویژن ڈوڈہ کوتبدیل کرکے رویندرسنگھ کی جگہ ڈی ایف اوسوشل فاریسٹری ڈویژن ڈوڈہ ،محمدایوب خان ڈی ایف او ،سی اینڈای سوشل فاریسٹری ڈیپارٹمنٹ واپس ایس ایف سی میں لایاگیااورانہیں تبدیل کرکے جیوتسنا کی جگہ انچارج سوشل فاریسٹری جنرل منیجرایسٹ ایکسٹریکشن ڈیپارٹمنٹ سرکل بھدرواہ ،موہندرسنگھ جموال ،ڈی ایف ایس ایف سی بھدرواہ کوتبدیل کرکے ہتیندرسنگھ چندیل کی جگہ انچارج ڈی ایف اوڈیمارکیشن ڈویژن۔II بھدرواہ لگایاگیاہے۔ ہتندرسنگھ ۔ڈی ایف او ڈیمارکیشن ڈویژن۔II بھدرواہ کوایس ایف سی میں ڈپیوٹ کیاگیاہے اوراگلی ایڈجسٹمنٹ کیلئے وہ ایم ڈی ایس ایف سی کورپورٹ کریں گے۔ساگرسنگھ ڈی ایف او سوشل فاریسٹری ڈویژن کٹھوعہ کوتبدیل کرکے ڈی ایف اوسوشل فاریسٹری ڈویژن ادہم پور،جگل کشورشرما، ڈی ایف اوسوشل فاریسٹری ڈویژن ادہم پورکوآئی ڈبلیوڈی پی میں ڈپیوٹ کیاگیاہے اوروہ پروجیکٹ چیف آئی ڈبلیوڈی پی کے پاس رپورٹ کریں گے۔منیش بھاردواج ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایف پی ایف بلاورکوتبدیل کرکے ساگرسنگھ کی جگہ ڈی ایف اوسوشل فاریسٹری کٹھوعہ ،اشوک کمارکلسی پرنسپل سوائل کنزرویشن ٹریننگ سکول میراں صاحب کوتبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف پی ایف بلاور، اندوشرما کوجے ڈی ،ایف پی ایف جموں کوتبدیل کرکے پرنسپلسوائل کنزرویشن ٹریننگ سکول میراں صاحب ،سریش کماربٹ ڈپٹی ڈائریکٹر ۔ایف پی ایف کوتبدیل کرکے کلدیپ کمارکی جگہ ڈی ایف او ہیڈکوارٹر ایکالوجی ،موہندرکمار،اے سی ایف ۔ایس ایف آرآئی جموں کوتبدیل کرکے خالی اسامی پرڈی ایف او(ایم اینڈای )ہیڈکوارٹرسوشل فاریسٹری تعینات کیاگیاہے۔کلدیپ سنگھ کوسی سی ایف جموں میں اٹیچ کرکے اس کاتبادلہ کیاگیاہے اوراسے سریش کماربٹ کی جگہ ڈپٹی ڈائریکٹرکشتواڑ،جالد ریاض بانڈے جوپہلے سے جوائنٹ ڈائریکٹرایس ایف آرآئی کے طورپرتبادلے پرتھے کوپروجیکٹ کارڈی نیٹر (سی اے ٹی )،ڈبلیویو سی ایم اے خالی اسامی پر، ہتاشی شرما کوسی سی ایف جموں اٹیچ کرکے ،ڈی ایف اوایم ایف پی پروجیکٹ جموں شویتادیونیاکی جگہ تعینات کیاہے۔شویتادیونیاکوتبدیل کرکے راکیش ابرول کی جگہ ڈی ایف اوسیڈڈویژن ایس ایف آرآئی ، راکیش ابرول کوتبدیل کرکے سنجے کمارگپتاکی جگہ ڈی ایف او ڈیمارکیشن ڈویژن۔I جموں ،سنجے کمارگپتا کوتبدیل کرکے نیہامہتاکی جگہ ڈی ایف اوسوشل فاریسٹری ڈویژن جموں ، نیہامہتاکوتبدیل کرکے محمدایوب خان کی جگہ ڈی ایف اوریسرچ ڈویژن ایس ایف آرآئی ،جموں تعینات کیاگیاہے۔محمدایوب خان کوتبدیل کرکے ایس ایف سی میں ڈپیوٹ کیاگیاہے اوروہ ایم پی ایس ایف سی کورپورٹ کریں گے۔دھرمیندرشرماکوسی سی ایف جموں میں اٹیچ کرکے تبدیل کرکے دویندرمگوترہ کی جگہ انچارج ڈسٹرک سوائل کنزرویشن آفیسرجموں لگایاگیاہے ،دویندرمنگوترہ کوتبدیل کرکے واپس آئی ڈبلیوڈی پی لایاگیااوروہ پروجیکٹ چیف آئی ڈبلیوڈی پی کے پا س رپورٹ کریں گے۔سوشیل شرما کوتبدیل کرکے واپس ایس ایف سی میں لایاگیاہے اورانہیں ایم ڈی ایس ایف سی کے پاس رپورٹ کرنی ہوگی۔سنجے کمارکوتبدیل کرکے سوشیل شرماکی جگہ انچارج ڈسٹرکٹ سوائل کنزرویشن ،محمدعارف پڈرکوتبدیل کرکے سنجے کوتوال کی جگہ انچارج اسسٹنٹ سوائل کنزرویشن آفیسرادہم پور،سوروپ چندرکوتبدیل کرکے راکیش صراف کی جگہ ڈپٹی ڈائریکٹرایف پی ایف ادہم پور،راکیش صراف کوتبدیل کرکے ندیم اقبال مرزاکی انچارج ڈی ایف اوسوشل فاریسٹری راجوری، ندیم اقبال مرزاکوتبدیل کرکے ٹیکنکل آفیسرکے طورتعینات کیاہے۔محمدرشید منہاس اے سی ایف فاریسٹ ڈویژن کوایس ایف سی میں ڈپیوٹ کیاگیاہے اورانہیں ایم ڈی ایس ایف سی کے پاس رپورٹ کرناہوگی۔فردوس احمدمیر کوتبدیل کرکے ایم ڈی ایس ایف سی کے طورپرایڈجسٹمنٹ کاانتظارکرناہوگا۔اقبال احمدلون کوتبدیل کرکے فردوس احمدمیرکی جگہ انچارج ڈی ایف او سیڈڈویژن ایس ایف آرآئی سرینگر، غلام حسین رفیقی کوتبدیل کرکے محمداشرف کاتوکی جگہ اگروسٹولوجسٹ کشمیر،محمداشرف کاتو کوتبدیل کرکے ڈی ایف او پیرپنچال ڈویژن بڈگام ،ظہوراحمدخان کوتبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹرایف پی ایف ٹنگمرگ ،شہزادچوہدری کوتبدیل کرکے امت شرماکی جگہ اسسٹنٹ وائلڈلائف وارڈن جموں ، امت شرما کوتبدیل کرکے ونے کھجوریہ کی جگہ وائلڈلائف وارڈن زووجموں ، ونے کھجوریہ کوتبدیل کرکے انچارج ٹیکنیکل افسربرائے سی ایف ورکنگ پلان سرکل ، جگدیش لال اتری آراو این ایچ آئی اے بٹوت کوتبدیل کرکے انچارج ایس ایف آرآئی جموں ،مشتاق احمدمیر اے سی ایف فاریسٹ ڈویژن شوپیاں کوتبدیل کرکے جاویداحمدملک کی جگہ ڈی ایم پی پی ایسٹ پلوامہ ،جامداحمدملک کوتبدیل کرکے غلام علی کی جگہ ڈی ایم سیلزسائوتھ ڈویژن ،غلام علی کوتبدیل کرکے آصف علی نجار( اضافی چارج ) کی جگہ انچارج ڈی ایم ویجی لینس سرینگر،منوہرلال فائنانشل ایڈوائزر کم چیف اکائونٹ آفیسر ایس ایف سی کوتبدیل کرکے سیکریٹری ایس ایف سی انچارج ایڈمنسٹریٹیوافسرایس ایف سی (اضافی چارج)، اے آرمغل کوتبدیل کرکے اشتیاق احمدبٹ کی جگہ چیف جنرل منیجر پروجیکٹ اینڈپلاننگ ،اشتیاق احمدبٹ چیف جنرل منیجرپروجیکٹ اینڈپلاننگ کوتبدیل کرکے چیف جنرل منیجرسیلزجموں تعینات کیاگیاہے۔