بلال فرقانی
سرینگر//سرکار نے محکمہ جنگلات و ماحولیات میں11آئی ایف ایس افسران کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لاتے ہوئے روشن جگی کو پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فارسٹس تعینات کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔ محکمہ جنگلات کے پرنسپل سیکریٹری دھیرج گپتا کی جانب سے پیر کو جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ1988بیچ کے آئی ایف ایس افسر روشن جگی کو پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فارسٹس اور ڈائریکٹر سوشل فارسٹری جموں کشمیر کے عہدے سے تبدیل کرکے پرنسپل کنزرویٹر آف فارسٹس(علاقائی) اور ہیڈ آف فارسٹ فورس تعینات کیا گیا۔آرڈر کے مطابق پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فارسٹس اور وائلڈ لائف وارڈن سریش کمار گپتا کو تبدیل کر کے پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فارسٹس و ڈائریکٹر سوشیل فارسٹری تعینات کیا گیا۔ انہیں جموں کشمیر فارسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کا اضافی چارج بھی تفویض کیا گیا۔
حکم نامہ کے مطابق پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فارسٹس و کیمپا کے چیف ایگزیکٹو افسر سرویش رے کو تبدیل کرکے پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فارسٹس و چیف وائلڈ لائف وارڈن تعینات کیا گیا۔ حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فارسٹس و ڈائریکٹر جموں کشمیر فارسٹ ریسرچ انسٹی چیوٹ آصف محمود،جن کے پاس جموں کشمیر سوائل اینڈ واٹر کنزرویشن کے ڈائریکٹر کا اضافی چارج بھی ہے، کو تبدیل کرکے پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فارسٹس و کیمپا کا چیف ایگزیکٹو افسر تعینات کیا گیا تاہم مذکورہ افسر بدستور جموں کشمیر سوائل اینڈ واٹر کنزرویشن کے ڈائریکٹر کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔جموں کشمیر فارسٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر و ایڈیشنل پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فارسٹس واسو یادو کو تبدیل کرکے جموں کشمیر پولیوشن کنٹرول بورڈ کا چیئرمین تعینات کیا گیا۔ایڈیشنل پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فارسٹس و ڈائریکٹر فارسٹ پرٹیکشن فورس جے فرنکوئی کو تبدیل کرکے و ایڈیشنل پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فارسٹس جموں تعینات کرنے کے علاوہو ایڈیشنل پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فارسٹس و چیف کنزرویٹر فارسٹس برج موہن شرما کو تبدیل کرکے فارسٹ ریسرچ انسٹی چیوٹ کا ڈائریکٹر تعینات کیا گیا۔مذکورہ افسر کو چیف کنزرویٹر فارسٹس،ریسرچ اینڈ ٹرینگ کا اضافی چارج بھی تفویض کیا گیا۔ آرڈر کے مطابق ایڈیشنل پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فارسٹس،ورکنگ پلان و ریسرچ اینڈ ٹرینگ سندیپ کُجر کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر فارسٹ پرٹٰکشن فورس تعینات کرکے علاوہ انہیں کنزرویٹر فارسٹس اگروسٹلوجی کا اضافی چارج دیا گیا۔ ایڈیشنل پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فارسٹس و نوڈل افسر فارسٹ کنزرویشن ایکٹ جموں کشمیر، جن کے پاس ایڈیشنل پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فارسٹس،پی اینڈ پی و چیف کنزرویٹر فارسٹس ویجی لنس کا اضافی چارج بھی تھا کو تبدیل کرکے ایڈیشنل پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فارسٹس پروجیکٹس اینڈ پلاننگ تعینات کیا گیا تاہم انہیں فارسٹ کنزرویشن ایکٹ اور چیف کنزرویٹر فارسٹس ویجی نس اور کنزرویٹر فارسٹس ورکنگ پلان کا اضافی چارج بھی دیا گیا۔ ڈائریکٹر ماحولیات،ایکالوجی و ریمورٹ سنسنگ راکیش کمار کو چیف کنزرویٹر فارسٹس سیٹلمنٹ و ڈیمارکیشن کا ضافی چارج دیا گیا۔