سرینگر//محکمہ تعلیم میں ماہانہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین نے سنیچر کو پریس کالونی میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے ایس آر او 520کے دائرے میں لاکر مستقل کرنے کا مطالبہ دہرایا۔ریاست کے کئی اضلاع سے آئے ہوئے ماہانہ اجرت پر محکمہ تعلیم میں سویپر،چوکیدار اور باورچی کے طور کام کرنے والے ملازمین پریس کالونی میں جمع ہوئے اور حکومت سے مستقلی کا مطالبہ کیا ۔مظاہرین نے بتایاکہ 2016کی ایجی ٹیشن کے دوران انہوں نے دن رات اسکولوں کی پہرے داری کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کو تحفظ دیتے ہوئے قربانیاں دی ہیں ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ الیکشن کے کے دوران بھی وہ باضابطہ طور پر اپنی ڈیوٹی دیتے رہے ۔مظاہرین نے وزیر تعلیم سے ایس آر او520 کے تحت مستقل کرنے کی درخواست کی ہے۔انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایک ہفتہ تک حکومت نے اس حوالے سے کوئی اقدام نہیں کیاتو وہ سڑکوں پر آکر ڈائریکشن آفس اور سپر فیفٹی کوچنگ مراکز پر تالہ چڑھائیں گے۔