جموں//بدھ کی شام قریب سات بجے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کے ماسٹراشوک کمارعرف اشوکاساکن نگروٹہ کی ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں موت واقع ہوگئی ۔تفصیلا ت کے مطابق ماسٹراشوک کمار اورکے ڈی سنگھ ریٹائرڈٹیچرساکن کور جگیر اپنے موٹر سائیکل پر نگروٹہ کی طرف جارہے تھے کہ موٹر سائیکل کو ایک تیزرفتاربکتربند گاڑی نے پیچھے سے ٹکرمارکرکچل دیا۔اس دلدوز سڑک حادثہ میں اشوک کمار موقعہ پر جان بحق ہو گیا جبکہ کے ڈی سنگھ شدید طور سے زخمی ہے۔ بعدازاں کے ڈی سنگھ کو مقامی لوگوں کی مدد سے جے ایم سی جموں بھرتی کروایا گیا ہے جبکہ اشوک کماد عرف اشوکا کی نعش کا پولیس کی مدد سے پوسٹ مارٹم کروانے کے بعدلواحقین نے آخری رسومات اداکیں۔