جموں// محکمہ بجلی کے ڈیلی ویجروں نے اپنے مطالبات کولے کرنیم برہنہ ہوکراحتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران مظاہرین نے الزام لگایاکہ محکمہ کے اعلیٰ حکام ان کے مطالبات کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں۔اس دوران احتجاجی ملازمین نے اپنی مانگوں کوپوراکرنے کے لئے زوردار نعرے بازی کی ۔انہوں نے کہاکہ اگرمحکمہ نے جلد ان کی مانگیں پوری نہیں کریں گے تووہ مظاہروں میں شدت لائیں گے۔