سرینگر//محکمہ بجلی کاایک اورعارضی ملازم دوران ڈیوٹی حادثے کاشکار ہو کر24گھنٹے بعدزخموں کی تاب نہ لاکرلقمہ اجل بن گیا۔ محکمہ پاﺅرڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سب ڈویژن حاجن اورڈویژن سمبل سے وابستہ ڈیلی ویجر شوکت احمدپنڈت ولدعبدالرشیدساکنہ اگلرپٹن بدھ کوحاجن علاقہ میں ایک ہائی ٹیشن لائن کی مرمت کررہاتھاکہ اس دوران یہ26سالہ نوجوان ایک خطرناک حادثے سے دوچارہوکرشدیدزخمی ہوگیا۔ غریب ڈیلی ویجرشوکت احمدکونازک حالت صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیاگیاجہاں ڈاکٹروں نے اُسکی جان بچانے کی اپنی جانب سے حتی المکان کوشش کی ۔پوری رات محکمہ بجلی کایہ ڈیلی ویجرموت وحیات کی کشمکش میں رہااور جمعرات کی صبح شوکت زخموں کی تاب نہ لاکرزندگی کی جنگ ہارگیا۔ جب شوکت احمدکی میت کوآبائی گھرواقع اگلرپٹن پہنچایاگیاتویہاں زبردست کہرام مچ گیا۔پی ڈی پی ڈیلی ویجرس یونین نے شوکت کے غمزدہ کنبے کیساتھ دلی ہمدردی اورمکمل یکجہتی کااظہارکرتے ہوئے متاثرہ کنبہ کی فوری مالی معاونت کامطالبہ کیا۔