عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// محکمہ بجلی میں4انچارج سپر انٹنڈنٹ انجینئروں کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائیں۔محکمہ بجلی کے پرنسپل سیکریٹری ایچ راجیش پرساد کی طرف سے جاری احکامات کے مطابق انتظامیہ کے مفاد میں سپر انٹنڈنٹ انجینئر آپریشن اینڈ مینٹینس گاندربل انجینئر ممتاز احمد کو تبدیل کرکے سٹیٹ پائور ڈیولپمنٹ کارپوریشن میں سپر انٹنڈنٹ انجینئر آپریشن اینڈ جنریشن کشمیر تعینات کیا گیا جبکہ سپر انٹنڈنٹ انجینئر آپریشن اینڈ مینٹینس سرکل جموں پائور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کشتواڑ انجینئر نیرج شرما کو تبدیل کرکے سپر انٹنڈنٹ انجینئر آپریشن اینڈ مینٹینس کمرشل اینڈ سروے جموں کے طور پر تقرری عمل میں لائی گئی۔حکمنامہ کے مطابق سپر انٹنڈنٹ انجینئر آپریشن اینڈ مینٹینس سرکل نارتھ سوپور کشمیر انجینئر حبیب چودھری کو تبدیل کرکے سپر انٹنڈنٹ انجینئر آپریشن اینڈ مینٹینس،سرکل فسٹ،جے کے پی ٹی سی سرینگر اور سپر انٹنڈنٹ انجینئر آپریشن اینڈ مینٹینس سرکل سرینگر انجینئر دلبیر سنگھ کو تبدیل کرکے سپر انٹنڈنٹ انجینئر آپریشن اینڈ مینٹینس سرکل نارتھ سوپور تعینات کیا گیا۔ انجینئر دلبیر سنگھ کو مزید احکامات تک سپر انٹنڈنٹ انجینئر آپریشن اینڈ مینٹینس سرکل گاندربل کا اضافی چارج بھی تفویض کیا گیا۔اس دوران محکمہ تعمیرات عامہ میں محکمہ جاتی ترقیاتی کمیٹی اور جموں کشمیر پبلک سروس کمیشن کی سفارشات کی بنیاد پر انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر(سیول) انجینئر ایس امرجیت سنگھ کو اسسٹنٹ ایگزکیٹو انجینئر(سیول) کے طور پر ترقی دی گئی۔