ڈوڈہ //محکمہ باغبانی ڈوڈہ کی جانب سے ڈوڈہ کے عوام کو باغبانی کے شعبہ میںجدید ترین تکنیک کا استعمال کرنے کی جانکاری دینے کے لئے ڈوڈہ میں دو روزہ کسان میلہ ونمائش کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقعہ پر ایم ایل اے ڈوڈہ شکتی راج پریہار مہمان خصوصی تھے جبکہ اے سی ڈی ڈوڈہ محمد حنیف ملک اور اے سی آر ڈوڈہ طارق حُسین مہمان ذی وقار تھے۔سی ایچ او ڈوڈہ مدن لال ٹاک نے میلے کی صدارت کی۔مہمان خصوصی نے میلے کا افتتاح کرنے کے بعد متعدد اسٹالوںکا دورہ کیا جن کا اہتمام ہارٹیکلچر، اگریکلچر اور متعلقہ محکموں نے کیا تھا، جن میں زیادہ پیداوار کی عکاسی کی گئی تھی۔ اس موقعہ پر اپنے خطاب میں ایم ایل اے ڈوڈی نے کسانوں کو محکمہ کی جانب سے منعقد کئے جا رہے ایسے پروگراموں سے مستفید ہونے پر زور دیا ۔انہون نے کہا کہ کسان قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور قوم تب ہی ترقی کر سکتی ہے جب کسان خوشحال ہوگا۔انہوں نے کسانوں کی بھلائی کے لئے چلائی جا رہی مختلف سکیموں کی جانکاری دی۔اے ڈی سی ڈوڈہ محمد حنیف نے کسانوں پر جدید آلات و تکنیک کا ستعمال کرنے کی ضرورتپر زور دیا ۔چیف ہارٹیکلچر افسر ڈوڈہ مدن لعل نے کسان میلہ منعقد کرنے کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور شرکا کو باغبانی شعبہ میں حالیہ تکنیک اپنے پر زور دیا ، تاکہ کسانوں کو زیادہ پیداوار حاصل ہو۔ترقی پسند کسانوں میں اسناد او ر انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔میلہ میں دیگران کے علاوہ ڈی اے او ڈوڈہ شاہد حُسین، کے وی کے بھدرواہ کے سائنسدانوں ڈاکٹر متل جموال، ڈاکٹر نیرج کوتوال، ڈاکٹر منوج شرما ، ڈی ایچ او ڈوڈہ سجاد مُصطفیٰ،ایچ ڈی او ضیا الرشید، روہن کمار، دلجیت سنگھ، راحت بشیر ،عابد تانترے، مہندر سنگھ رانا ، ہارون حُسین ، اے ڈی او ڈوڈہ اقبال سنگھ و ایم سی سی بھدرواہ کے اہلکار بھی موجود تھے۔