گندو//محکمہ باغبانی کی طرف سے سب ڈویژن گندو کے چنگا بلاک میں ایک جانکاری کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کو باغبانی کے فوائد، اس کے جدید طریقوں اور باغبانوں کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت کی طرف سے چلائی جا رہی اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔ سبجیکٹ میٹر اسپیشلسٹ ڈوڈہ سندیپ سنگھ کی صدارت میں منعقدہ اس جانکاری پروگرام میں ایچ ڈی او بھلیسہ مہیندر رانا،ہارٹیکلچر ٹیکنشن گریڈ1 جان محمد نیائک،ٹیکنشن گریڈ3 شاہ حسین اور اوم پرکاش،ٹیکنشن گریڈ4 وسیم اکرم کے علاوہ محکمہ کے متعدد دیگر ملازمین اور70سے زائد باغبابان بھی موجود تھے۔ اس موقر پر ماہرین نے باغبانوں کے سامنے پھلدار درختوں کی دیکھ بھال اور حفاظت کے طریقوں کی وضاحت کی اور اْنہیں ادویات کے چھڑکائو اور پیوند کاری وغیرہ کے طریقے سمجھائے نیز اْنہیں سرکار کی طرف سے شعبہ باغبانی کو فروغ دینے کے لئے چلائی جا رہی اسکیموں کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی گئی۔اس موقع پر باغبانوں نے ماہرین کے سامنے مختلف سوالات پیش کئے جن کے ماہرین نے تسلی بخش جوابات دئیے۔محکمہ کے حکام کے سامنے باغبانوں کچھ مسائل بھی اجاگر کئے اور اْن کے ازالہ کی ضرورت پر زور دیا۔موجود حکام نے اْنہیں یقین دلایا کہ اْن کے مسائل کے ازالہ کے لئے مناسب اقدامات اْٹھائے جائیں گے۔اس موقع پر بھلیسہ میں پہلی بارباغبانوں کو چھ پاور ٹلر مشینیں 40% سبسڈی پر فراہم کی گئیں جب کہ پاور سپریئر مشینیں اور دیگر آلات بھی اتنی ہی سبسڈی پر باغبانوں کو دی گئیں۔