جموں/یو این آئی/ سرمائی راجدھانی جموں کے گاندھی نگر علاقے میں واقع پنتھرس پارٹی کے دفتر کو انتظامیہ نے سیل کیا۔معلوم ہوا ہے کہ پیر کی صبح ایسٹیٹس ڈیپارٹمنٹ کے آفیسران گاندھی نگر جموں پہنچے اور وہاں پنتھرس پارٹی کے دفتر کو سربمہر کیا۔ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ پنتھرس پارٹی کے دفتر کیوں سیل کیا گیا۔بتادیں کہ گزشتہ روز ہی ہرش دیو سنگھ نے عام آدمی پارٹی کو خیر باد کہہ کر پنتھرس پارٹی کو پھر سے فعال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔