سرینگر//پی ایچ ای عارضی ملازمین نے منگل کو پریس کالونی میںدن کے اُجا لے میںشمعیں روشن کرکے اپنے مطالبات کولیکر احتجاج کیا ۔ پی ایچ ای ڈیلی ویجروںنے پریس کالونی میںاپنے مطالبات کو لیکر خاموش دھر نا ۔مظاہرین نے اپنے مطالبات کو منوانے کیلئے شمعیں روشن کیں اور اپنا احتجاج درج کرایا ۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ،جن پر دھوکہ دہی ،نہیں چلے گی ۔ہم کیا چاہتے انصاف۔ہماری ملازمت کو باقاعدہ کرو ‘ کے نعرے تحریر تھے ۔یونین کے صدر سجاد پرے نے کہا کہ حکومت نے وعدہ کیا ہے لیکن اب دھوکہ دہی کررہی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ ان جدوجہد تب تک جاری رہے گی جب تک مطالبات کو پورا نہیں کیا جاتا ۔انہوں نے کہا کہ 17جون کو عارضی ملازمین اسمبلی کاگھیرائوکریں گے ۔