سرینگر //محکمہ اطلاعات و نشریات کے جوائنٹ ڈائریکٹر کو ٹیچ کئے جانے کے خلاف محکمہ کے ملازمین نے غیر معینہ عر صے کیلئے ہڑتال شروع کردی۔ملازمین نے دھمکی دی ہے جب تک مذکورہ افسر کے اٹیچمنٹ آڈر کو منسوخ نہیں کیا جاتا ،تب تک احتجاجی ہڑتال ریاست کے تینوں خطوں جاری رہے گی اور دفاتر میں کسی طرح کا کام کاج نہیں ہوگا ۔اس دوران اطلاعات ونشر یات کے ریاستی وزیر چودھری ذولفقار علی نے کہا کہ کسی بھی ایماندار افسر کر تحقیقات سے ڈر نا نہیں چاہئے ۔ محکمہ اطلاعات ونشریات کے ملازمین بدھ کو غیر معینہ عرصے کیلئے ہڑتال پر چلے گئے ۔انہوں نے یہ ہڑتال محکمہ کے جوائنٹ ڈائریکٹر ظہور احمد میرکو مبینہ کورپشن کیس میں اٹیچ کئے جانے کے خلاف شروع کی گئی ۔محکمہ اطلاعات و نشر یات کے ملازمین کی انجمن اسٹیٹ انفار میشن ویلفیئر ایسو سی ایشن (جے اینڈ کے)کے صدر نے کہا کہ یہ فیصلہ ایک ہنگامی میٹنگ کے دوران لیا گیا ۔ان کا کہناتھا کہ ریاست کے تینوں خطوں میں محکمہ اطلاعات و نشر یات کے ملازمین تب تک کوئی کام نہیں کریں گے ،جب جوائنٹ ڈائریکٹر کو اٹیچ کئے جانے کا آرڈر منسوخ نہیں کیا جاتا ۔انہوں نے نہ تو محکمہ سے کوئی اشتہار وں کی تقسیم کاری ہوگی اور نہ ہی روزانہ بنیادوں پر شائع ہونے والا نیوزبلٹن جاری کیا جائیگا ۔یاد رہے کہ حق اطلاع قانون کے تحت اشتہاری تقسیم کاری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ریاستی حکومت نے اس کا سنجیدہ نوٹس لیا اور محکمہ کے جوائنٹ ڈائریکٹر کو اٹیچ کرکے محکمہ کے ناظم کو 7روز کے اندر اندر معاملے کی نسبت تحقیقات مکمل کرنے کے احکامات صادر کئے ۔۔اس دوران اطلاعات ونشر یات کے ریاستی وزیر چودھری ذولفقار علی نے کہا کہ کسی بھی ایماندار افسر کر تحقیقات سے ڈر نا نہیں چاہئے ۔ان کا کہناتھا کہ ملازمین کو ہڑتال کرنے دیں ،کسی ایماندار افسر کو احتساب کیلئے ڈر نا نہیں چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ اگر مذکورہ افسر کو بے قصور پا یا جائیگا ،تو اُسے دوبارہ اپنے عہدے پر فائز کیا جائیگا ۔ادھر ملازمین کا کہنا ہے کہ بغیر کسی ثبوت کے جوائنٹ ڈائریکٹر کو اٹیچ نہیں کیا جانا چاہئے ۔ان کا کہناتھا کہ جب تک تحقیقات مکمل ہوتی ہے ،جوائنٹ ڈائریکٹر کو اپنا کام کرنے کی اجازت دی جانی چاہئے ،کیو نکہ بغیر کسی ثبوت کے کسی کو بھی سزا نہیں دی جاسکتی ۔ان کا کہناتھا کہ تب تک کوئی کام نہیں ہوگا ،جب جوائنٹ ڈائریکٹر کے حوالے سے اٹیچ آڈر کو منسوخ نہیں کیا جاتا ۔