جموں /وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جموں کے دو دن کے دورے کے پہلے دن زور آور سنگھ آڈیٹوریم میں محکمہ اطلاعات کی طرف سے منعقد کی گئی نمائش کا معائینہ کیا۔ فوٹو نمائش میں مخلوط حکومت کی طر ف سے اپنے عہد کے دوران ریاست میں ترقیاتی عمل کو اُجاگر کیا گیا تھا۔وزیر اعلیٰ نے نمائش میںخاصی دلچسپی دکھائی۔اس موقعہ پر نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ ، باغبانی کے وزیر سید بشارت بخاری ، وزیر برائے خوراک ، شہری رسدات ،امورصارفین اور اطلاعات چودھری ذوالفقار علی ، وزیر مملکت باغبانی پریاسیٹھی ، ارکان قانون سازیہ راجیش گپتا ،ایونیش رائے کھنہ ، وزیرا علیٰ کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل ، ڈویژنل کمشنر جموں ایم کے بھنڈاری ، سیکرٹری انفارمیشن ایم ایچ ملک کے علاوہ ضلع انتظامیہ کے افسران اور لوگوں کی بھاری تعداد موجود تھی۔اس سے قبل وزیر اعلیٰ کو ناظم اطلاعات منیر الاسلام و دیگر محکمہ کے سینئرافسروں نے گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا۔