جموں//ڈسٹرکٹ الیکشن اتھارٹی جموں کے الیکٹورل لیٹریسی کلب کی جانب سے محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ جموں میں ایک جانکاری کیمپ منعقد ہوا جس میں محکمہ کے عملے کو اِنتخابی عمل کے بارے میں ضروری جانکاری دی گئی۔کلب کے ماسٹر ٹرینرس بشمول نوڈل افسر ایس وی ای ای پی جموں دویندر سنگھ منہاس ، ڈاکٹر شنڈلیا پرمندر کور ، نارنگ جموال، ڈاکٹر اوینت اور ڈاکٹر اجے سنگھ منہاس نے اڈلٹ فرنچائز کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اِنتخاب میں رائے دہندگان کی زیادہ سے زیادہ شرکت کے لئے بڑے پیمانے پر جانکاری کو عام کرنا ضروری ہے۔اُنہوں نے کہاکہ الیکٹورل لیٹریسی کلب کا مقصد اہل ووٹروں کو رائے دہندگی کی جانب راغب کرنا ہے تاکہ وہ سب سے بڑی جمہوریت میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں۔عملے کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران تربیت کاروں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کے مطابق ووٹرجانکاری فورم کو قائم کرنے کے بارے میں بتایا۔محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کے اعلیٰ عہدہ داروں نے پروگرام میں شرکت کی۔