سرینگر//پریس کونسل آف انڈیاکی سب کمیٹی کی جانب سے کشمیر کے حالیہ دورے کے دوران سفارشات کے تحت محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ نے رسمی طور ریاستی میڈیا ایڈوائزری کمیٹی کی تشکیل کی تجویز حکومت کو پیش کی ہے جو ریاست میں صحافیوں کو اپنے فرائض کی ادائیگی میں درپیش روز مرہ کے مسائل کو حل کرے گی۔پریس کونسل آف انڈیا کی تجویز کردہ25 رُکنی ریاستی میڈیا ایڈوائزری کمیٹی میں ایڈیٹرس انجمنوں، صحافیوں، فوٹو جرنلسٹوں، ویڈیو جرنلسٹوں کے نمائندگان کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔اس کے علاوہ ریاستی حکومت کی جانب سے بھی5 سرکاری ارکان کمیٹی کے لئے نامزد کئے گئے ہیں۔ میڈیا ایڈوائزری کمیٹی میں ریڈیو کشمیر اور دُور درشن کیندر سرینگر کے نیوز ڈویثرنوں کے ارکان بھی ہوں گے جبکہ ایڈوائزری کمیٹی کے ممبر سیکرٹری ناظم اطلاعات ہوں گے۔اس سلسلے میںمحکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ نے ریاست کے تمام میڈیا انجمنوں سے کہا گیا ہے کہ وہ محکمہ کو اپنے نمائندگان کے کوائف پیش کریں تا کہ انہیں میڈیا ایڈوائزری کمیٹی کے لئے نامزد کیا جاسکے۔فی الوقت جن میڈیا انجمنوں کو محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کی نوٹس میں لایا گیا ہے اُن میں گریٹر کشمیر کے ایڈیٹر فیاض احمد کلُو کی قیادت والی کشمیر ایڈیٹرس گلڈ، مرر آف کشمیر کے غلام حسن کلُو کی قیادت والی جوائنٹ فورم آف نیوز پیپرز ایڈیٹرس جے اینڈ کے، سٹیٹ ٹائمز کے راج دلوجہ اور جرنی لائین جموں کے اے کے ساہنی کی قیادت والی جموں نیوز پیپر گلڈ اور نذیر احمد مخدومی کی قیادت والی جموں اینڈ کشمیر سمال اینڈ میڈیم نیوز پیپرس ایسوسی ایشن، ایشین ایج کے یوسف جمیل کی قیادت میں جے اینڈ کے کارسپانڈنٹ کلب، ٹائمز آف انڈیا کے محمد سلیم پنڈت کی قیادت والی کشمیر ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن، ہندو کے پیرزادہ عاشق کی قیادت والی ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کشمیر، ڈی این اے کے اشفاق الحسن کی قیادت والی کشمیر جرنلسٹس کارپ، کشمیر ریڈر کے معظم محمد کی قیادت والی کشمیر ینگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن، آج تک کے اشونی کمار کی قیادت والے پریس کلب جموں، این ڈی ٹی وی کے شیخ طارق کی قیادت والی کشمیر ویڈیو جرنلسٹس ایسوسی ایشن، رائزنگ کشمیر کے فاروق جاوید خان کی قیادت والی کشمیر فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن، اودھے چند کی قیادت والی انڈین ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن جے اینڈ کے چیپٹر، ایس طارق کی قیادت والی اننت ناگ ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن،حق نواز نہرو کی قیادت والی آل انڈیا رپورٹرس ایسوسی ایشن جے اینڈ کے چیپٹر اور کے این ایس کے محمد اسلم کی قیادت والی نیوز ایجنسیز ایسوسی ایشن جے اینڈ کے شامل ہیں۔ریاستی میڈیا ایڈوائزر ی کمیٹی کو تشکیل دینے کا عمل شروع کرنے کے لئے ان میڈیا انجمنوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ریاستی میڈیا ایڈوائزری کمیٹی کے لئے نامزد کئے جانے والے رُکن کے لئے اپنے نمائندے کا نام پیش کریں۔