جموں//اطلاعات ، خوراک ، سول سپلائز اور امور صارفین کے وزیر چودھر ی ذوالفقار علی نے محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کے ویب پورٹل اور موبائیل اپلیکیشن کا افتتاح کیا ۔ویب پورٹل کے ذریعے قارئین کو وقت پر اردو ، ہندی اور انگریزی میں جانکاری ملے گی ۔ علاوہ ازیں مختلف اہم واقعات اور پروگراموں سے متعلق فوٹو اور ویڈیو ز بھی اس پر دستیاب ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ آج کل کے جدید دور میں ویب پورٹل اور موبائیل ایپ اطلاعات اور ترقیاتی صحافت میں انقلاب لانے کے لئے ایک اہم کڑی کے طور پر استعمال میں لائے جاسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس عمل سے سرکار اور لوگوں کے درمیان نزدیکیاں بڑھ جائیں گی۔ویپ پورٹل url www.jkinfonews.com پر دستیاب ہے جبکہ موبائیل اپلیکیشن گوگل پلیس سٹور سے jkinfonewsکے نام سے ڈاون لوڈ کی جاسکتی ہے۔اس سے پہلے وزیر نے محکمہ اطلاعات کے افسروں کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جموں میں محکمہ کے کام کاج کا جائزہ لیا۔سیکرٹری اطلاعات ایم ایچ ملک،ڈائریکٹر انفارمیشن منیر الاسلام ،ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات آر سی کٹوچ،جوائنٹ ڈائریکٹر اطلاعات جموں منیشا سرین ،ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات ( ہیڈ کوارٹر) جموں پرینکا بھٹ ، ڈپٹی ڈائریکٹر ( پی آر ) اطلاعات جموں اولین کور کے علاوہ محکمہ کے کئی دیگر افسران بھی موجود تھے۔ذوالفقار علی نے محکمہ میں جدت لانے اور اس کے احیائے نو کے عزم کو دہرایا۔ انہوں نے افسروں پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مکمل طور سے بروئے کار لا کر خبریں پہنچانے ،مختلف پرگراموں سے متعلق بیداری پیدا کرنے اور ترقیات پر مبنی تفاصیل چھاپنے میں اپنا کلیدی رول ادا کریں۔انہوںنے کہا کہ ضلعوں کے ترقیاتی پہلوﺅں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ تاریخی اہمیت اور سیاحتی اہمیت کے مقامات کی طرف خصوصی توجہ دی جانی چاہئے۔وزیر نے کہا کہ محکمہ اطلاعات نے محکمہ میں مختلف مرحلوں کو موثر بنانے کے لئے کئی اقدامات شروع کئے ہیں جن میں ایکرٹیشن رولز کو مشتہر کرنا ، 99 اخبارات ،جریدوں اور رسائل کو ایمپل کرنا بھی شامل ہیں۔چودھر ی ذوالفقار علی نے محکمانہ اشاعات کو بحال کرنے کی ہدایت دی تاکہ حکومت کی کارکردگی ، ترقیاتی پروجیکٹوں ، فلاحی سکیموں اور ثقافتی ، سیاحتی اورمذہبی اہمیت کے مقامات کو اُجاگر کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ریاستی قانون سازیہ میں مباحثوں ، تقاریراور کارروائیوں کو شائع کرنے کے امکانات پر بھی غور کر رہی ہے تاکہ اجلاس کے اعتبار سے چھوٹے چھوٹے کتابچہ تیار کئے جاسکیں۔ انہوںنے افسروں سے کہا کہ وہ حکومت کی حصولیابیوں کو اُجاگر کرنے کے لئے مختلف موضوعات پر فوٹونمائشوں کا اہتمام کریں۔ عملے میں معقولیت لانے کی ہدایت دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ محکمہ کو تمام تر وسائل کو بروئے کا ر لا نا چاہئے تاکہ تمام کام موثر انداز سے نمٹایا جاسکے۔انہوں نے انتظامی محکمہ سے کہا کہ وہ ریاست کے تمام ضلعوں میں محکمہ اطلاعات کے مراکز میں بنیاڈی ڈھانچے کو بڑھاوادینے سے متعلق ایک منصوبہ تیار کریں۔