سرینگر//ٍمحکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ نے سٹیٹ میڈیا ایڈوائیزری کمیٹی کی تشکیل کیلئے حکومت کے سامنے ایک منصوبہ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ یہ کمیٹی ریاست میں پیشہ وارانہ فرایض کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ صحافیوں کو درپیش مسائل کا جائیزہ لے سکے ۔ یہ فیصلہ اُس وقت لیا گیا جب میڈیا سے وابستہ افراد نے ریاست میں کام کر رہے صحافیوں کو درپیش مشکلات پریس کونسل آف انڈیا ٹیم کے سامنے رکھے ۔ ایس این سنہا کی سربراہی والی پی سی آئی ٹیم نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور وزیر اطلاعات چودھری ذوالفقار علی کے ساتھ ملاقات کے دوران ریاستی میڈیا مشاورتی کمیٹی کی تشکیل کیلئے اپنی تجاویز اُن کے سامنے رکھی ۔ ریاستی میڈیا مشاورتی کمیٹی میڈیا سے وابستہ افراد کو درپیش مشکلات کا جائیزہ لینے کیلئے سہ ماہی بنیادوں پر میٹنگ کا انعقاد کرے گی ۔ کمیٹی ضرورت پڑنے کی صورت میں بھی میٹنگ کر سکتی ہے ۔ وزیر اطلاعات کی تجویز پر ایڈوائیزری کمیٹی میں ریاست کے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ مدیروں سے لیکر ورکنگ جرنلسٹوں تک ممبران کی حثیت سے کام کریں گے ۔ اس کمیٹی میں آفیشل اور نان آفیشل ممبران بھی ہوں گے جن کو حکومت نامزد کرے گی ۔ اس سلسلے میں اب تک محکمہ اطلاعات کی نوٹس میں لائے گئے ناموں میں کشمیر ایڈیٹر گلڈ، جے اینڈ کے جوائینٹ فورم آف نیوز پیپر ایڈیٹرز ، جے اینڈ کے سمال اینڈ میڈیم نیوز پیپرز ایسوسی ایشن ، آل جموں نیوز پیپر ایڈیٹرز ایسوسی ایشن ، جموں ایڈیٹرز ایسوسی ایشن ، جموں نیوز پیپرز ایڈیٹرز گلڈ ، پریس کلب جموں ، جے اینڈ کے پریس کارسپانڈنٹس کلب ، کشمیر ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن ، کشمیر جرنلسٹس کارپس ، کشمیر ینگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن ، کشمیر ویڈیو جرنلسٹس ایسوسی ایشن ، کشمیر فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن ، انڈین ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن ( جے اینڈ کے چیپٹر ) اور نیوز ایجنسیز ایسوسی ایشن جے اینڈ کے شامل ہیں ۔ اس سلسلے میں یہ تمام ادارے اپنے اہلکاروں اور اداروں میں کام کر رہے دیگر افراد کی تفصیلات ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن اینڈ پبلک رلیشنز کے دفتر میں جمع کریں گے تا کہ ریکارڈز کو مزید صحیح کیا جا سکے ۔ یہ تفصیلات [email protected] پر بھی بھیجی جا سکتی ہیں ۔ اس کے علاوہ ریاست میں اگر اور کوئی میڈیا ایسوسی ایشن ہے ، جو کہ مذکورہ بالا فہرست میں شامل نہیں ہے وہ بھی اپنی تفصیلات [email protected] پر بھیج سکتے ہیں تا کہ اُن کو مجوزہ ایڈوائیزری کمیٹی میں نمائیندگی کیلئے شامل کیا جا سکے ۔ محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ نے سٹیٹ میڈیا ایڈوائیزری کمیٹی کو ایک موثر ادارہ بنانے کیلئے میڈیا سے وابستہ افراد سے تجاویز اور آراءطلب کی ہیں ۔