جموں//محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ 18اور 19؍ مارچ 2017ء کو سٹرنگروں ( فوٹو گرافر اور ویڈیو گرافر) کے لئے ٹیکنیکل ٹیسٹ اور انٹرویو کا انعقاد کر رہا ہے۔یہ ٹیسٹ میڈیا کمپلیکس ریل ہیڈ جموںمیں مذکورہ تاریخوںپر صبح10بجے سے لیا جائے گا۔صرف اُن امیدواروں کا ٹیسٹ لیا جائے گا جنہوںنے اشتہار نمبر INF/Gen-48/2015 بتاریخ 28؍ مئی 2015ء کے جواب میں درخواستیں دی ہیں۔تمام اہل امیدواروں کی فہرست نامور اخبارات میں زیر نمبر INF/Gen-48-Plg/2016/3695-99بتاریخ 02مارچ 2017ء اور INF/Gen-48-Plg/2016/3962-66بتاریخ 15؍ مارچ 2017ء شائع کی گئی ہے۔