رام بن//جموں سرینگر قومی شاہراہ کیلئے ضلع رام بن میں دو لین کوچار لین میں تبدیل کرنے کیلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کی طرف سے مصروف ٹھیکیدار کمپنیوں کی طرف سے ضلع رام بن کے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو ہنر مند اور غیر ہنر مند مزدوروں کوہراساں کرنے کے الزام پرضلع صدر کانگریس ایڈووکیٹ ارون سنگھ را جو آج یہاں ضلع انتظامیہ کو تحریری یاداشت پیش کی۔یاداشت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے موصول کی جن کے پاس لینڈ اکویزیشن نیشنل ہائی وے رام بن کا چارج بھی ہے ضلع کے جاری منصوبوں میں مقامی تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں اور ضلع کے ہنر مند اور غیر ہنر مند مزدوروں کو جذب کر کے ان کا استعمال کر نے کیلئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے مدعو کیا گیا تھا۔انہوں نے ا یڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ ٹھیکیدار کمپنیوں کی انتظامیہ کی طرف سے مقامی ٹیلنٹ کو جان بوجھ نظر انداز کر کے ملازمین کی اکثریت مقامی لوگوں کی قیمت پر ملک کے دیگر حصوں سے درآمد کی جا رہی ہے۔یادداشت وصول کرتے اور شکایات سنتے وقت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رام بن انگریز سنگھ نے وفد کو یقین دلایا کہ ضلع انتظامیہ جاری کاموں میں مصروف ٹھیکیدار کمپنیوں میں ضلع کے بے روزگار نوجوانوں کو جذب کرنے کیلئے تمام وسائل استعمال کر ے گی اور انہوں نے کہا کہ ٹھیکیدار کمپنیوں،مقامی لیڈروں اور انتظامیہ کی ایک مشترکہ میٹنگ عنقریب بلائی جائے گی جس میں اس معاملہ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔