سرینگر //لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک کو دو ساتھیوں سمیت رہا کردیا گیا ہے۔یاسین ملک کو پولیس نے 5مارچ کوبشیر احمد کشمیری اور غلام محمد ڈار کے ہمراہ حراست میں لیا تھا اور بعد میں انہیں عدالتی ریمانڈ پر سینٹرل جیل سرینگر منتقل کردیا گیا۔پولیس نے سنیچر کو ملک اور اسکے دو ساتھیوں سمیت 6روز بعد چھوڑ دیا۔