سرینگر// لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک نے بھی بلال احمد کائوا کے اہل خانہ کے ساتھ بطور یکجہتی احتجاجی دھرنا دیا۔ محمد یاسین ملک نے فوری طور پر بلال احمد کائوا کو رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دہلی پولیس انعامات اور ترقیو ں کیلئے اس طرح کی چالیں چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سمجھنا مشکل ہے کہ جو شخص گزشتہ25برسوں سے دہلی میں تجارت کرتا ہے،یکایک کس طرح جنگجو بن گیا۔انہوں نے کہا کہ دہلی میں ہی اتھارٹیوں نے انہیں ڈرائیونگ لائسنس بھی اجراء کی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ20برس قبل پیش آیا ہیں اور یہاں ان کے خلاف کوئی بھی کیس درج بھی نہیں ہے۔مرکزی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے محمد یاسین ملک نے کہا کہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے،جبکہ کشمیری نوجوانوں کو بندوق کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ملک نے کہا’’ موجودہ دور میں جنوبی کشمیر میں تعلیم یافتہ نوجوان جنگجوئوں کے صفوں میں شامل ہو رہے ہیںاور یہ وہی لڑکے ہیں،جن کے اہل خانہ کو2008اور2016کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔