سرینگر// لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک کو کل اسوقت گرفتار کرلیا گیا جب وہ یاسین ایتو عرف محمود غزنوی کی نماز جنازہ اور انکے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیلئے ان کے گھر جارہے تھے۔ یاسین ملک کو پولیس سے وابستہ اہلکاروں نے چاڈورہ کے قریب روک لیا اور گرفتار کرکے تھانے میں مقید کردیا ۔