سرینگر // لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک ، مشتاق اجمل، ظہور احمد بٹ نیز ہلال احمد وار کو سرینگر سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ ان کو12اپریل کے روز گرفتار کیاگیا تھا اورکل تیسرے روز رہا کردیا گیا ۔ نور محمد کلوال،سراج الدین میر اور عبدالرشید مغلو بالترتیب سرینگر سینٹرل جیل،کریری پولیس اسٹیشن اور بارہمولہ سب جیل میں مقید ہیں۔ بڈگام پولیس نے نصر اللہ پورہ سے فرنٹ رکن بلال احمد ڈار کوایک ہفتے میں دوسری بار گرفتار کرلیا ہے۔