لاہور/پی ایس ایل میچ فکسنگ کے معاملے پر فاسٹ بالرمحمد عرفان وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار ہوگئے۔ کرکٹ بورڈ کو سب بتانے کا بھی اشارہ دیدیا۔اسپاٹ فکسنگ کیس میں نیا موڑ آگیا۔ فاسٹ بال محمد عرفان وعدہ معاف گواہ بننے پرتیارہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عرفان نے بورڈ کو تمام تفصیلات فراہم کرنے کا عندیہ دیدیا۔ کرکٹ بورڈ کیاعلیٰ حکام سے رابطہ کر کے محمد عرفان نے کیس ٹریبونل میں نہ بھیجنے کی درخواست کی ہے۔فاسٹ بالر کا موقف ہے کہ جوسزا دینی ہے، دے دیں لیکن وہ۔اپنا کیس ٹریبونل میں نہ لے جانے کے خواہشمند ہیں۔ کہتے ہیں کرکٹ بورڈ کو تمام تفصیلات فراہم کریں گے۔محمد عرفان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی چارج شیٹ کا جواب بھی تیارکرلیا،اپنا جواب پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ میں کل جواب جمع کروائیں گے۔پاکستان سپر کیگ کے دوران بکیز کے رابطہ کرنے کے باوجودپی سی بی کا تاخیر سے بتانے والے فاسٹ بالر نے اینٹی کرپشن یونٹ کو دینے کے لییآٹھ صفحات پرمشتمل جواب تیارکیا ہے۔ محمدعرفان نیموقف اختیارکیا ہے کہ کہ بکیزکی آفر پر پہلی باروہ بات ہی نہ سمجھ سکے۔۔والدین کیانتقال کی وجہ سیبھی ڈسٹرب تھے،اس لیے بھی وہ اینٹی کرپشن یونٹ کو بر وقت آگاہ نہیں کرسکے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں نام آنے والے محمد عرفان کو ایونٹ کے بعد پی سی بی نے معطل کردیا تھا۔ تاخیرسیبتانیپرفاسٹ بولراپنی غلطی تسلیم کر چکے ہیں۔ قوی امکان ہیکہ بات ٹربیونل تک نہ جائے اور محمد عرفان کے خلاف کارروائی پی سی بی کی انکوائری کمیٹی ہی کرے۔